Results 1 to 7 of 7

Thread: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    londen
    Age
    30
    Posts
    474
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں



    کس طرح روکتا ہوں اشک اپنے
    کس قدر دل پہ جبر کرتا ہوں
    آج بھی کار زار ِ ہستی میں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    اس قدر بھی نہیں مجھے معلوم
    کس محلے میں ہے مکاں تیرا
    کون سی شاخ ِ گل پہ رقصاں جانے
    رشک ِ فردوس، آشیاں تیرا
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    جانے کن وادیوں میں اترا ہے
    غیرت ِ حسن، کارواں تیرا
    کس سے پوچھوں گا مین خبر تیری
    کون بتلائے گا نشاں تیرا
    تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں
    جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    حال ِ دل بھی نہ کہہ سکا گرچہ
    تو رہی مدتوں قریب مرے
    کچھ تری عظمتوں کا ڈر بھی تھا
    کچھ خیالات تھے عیجب مرے
    آخر کار وہ گھڑی آئی
    بارور ہوگئے رقیب مرے
    تو مجھے چھوڑ کر چلی بھی گئی
    خیر ! قسمت مری، نصیب مرے
    اب میں کیوں تجھ کو یاد کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    گو زمانہ تری محبت کا
    ایک بھولی ہوئی کہانی ہے
    تیرے کوچے میں عمر بھر نہ گئے
    ساری دنیا کی خاک چھانی ہے
    لذت ِ وصل ہو کہ زخم فراق
    جو بھی ہو تیری مہربانی ہے
    کس تمنا سے تجھ کو چاہا تھا
    کس محبت سے ہار مانی ہے
    اپنی قمست پہ ناز کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    اشک پلکوں پہ آ نہیں سکتے
    دل میں ہے تیری آبرو اب بھی
    تجھ سے روشن ہے کائنات مری
    تیرے جلوے ہیں چار سو اب بھی
    اپنے غم خانہ تخئیل میں
    تجھ سے ہوتی ہے گفتگو اب بھی
    تجھ کو ویرانہ تصور میں
    دیکھ لیتا ہوں روبرو اب بھی
    اب بھی میں تجھ سے پیار کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    آج بھی کار زار ہستی میں
    تو اگر ایک بار مل جائے
    کسی محفل میں سامنا ہو جائے
    یا سر راہگزر مل جائے
    اک نظر دیکھ لے محبت سے
    ایک لمحے کا پیار مل جائے
    آرزئوں کو چین آجائے
    حسرتوں کو قرار مل جائے
    جانے کیا کیا خیال کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    آج میں اُس مقام پر ہوں جہاں
    رسن و دار کی بلندی ہے
    میرے اشعار کی لطافت میں
    تیرے کردار کی بلندی ہے
    تیری مجبوریوں کی عظمت ہے
    میرے ایثار کی بلندی ہے
    سب ترے درد کی عنایت ہے
    سب ترے پیار کی بلندی ہے
    تیرے غم سے نبھاہ کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    تجھ سے کوئی گلہ نہیں مجھ کو
    میں تجھے بے وفا نہیں کہتا
    تیرا ملنا خیال و خواب ہوا
    پھر بھی نا آشنا نہیں کہتا
    وہ جو کہتا تھا مجھ کو آوارہ
    میں اُسے بھی برا نہیں کہتا
    ورنہ اک بے نوا محبت میں
    دل کے لٹنے پہ، کیا نہیں کہتا
    میں تو مشکل سے آہ بھرتا ہوں
    جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    کوئی پرسان حال ہو تو کہوں
    کیسی آندھی چلی ہے تیرے بعد
    دن گزارا ہے کس طرح میں نے
    رات کیسے ڈھلی ہے تیرے بعد
    شمع امید صر صر ِ غم میں
    کس بہانے جلی ہے تیرے بعد
    جس میں کوئی مکیں نہ رہتا ہو
    دل وہ سونی گلی ہے تیرے بعد
    روز جیتا ہوں، روز مرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گززتا ہوں
    4 nice37 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
    لیکن اے ساکن ِ حریم ِ خیال
    یاد ہے دور ِ کیف و کم کہ نہیں
    کہ کبھی تیرے دل پہ گزرا ہے
    میری محرومیوں کا غم کہ نہیں
    میری بربادیوں کا سن کر حال
    آنکھ تیری ہوئی ہے نم کہ نہیں
    اور اس کار زار ِ ہستی میں
    پھر کبھی مل سکیں گے ہم کہ نہیں
    ڈرتے ڈرتے سوال کرتا ہوں
    جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    khoooooooob


  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  5. #5
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    londen
    Age
    30
    Posts
    474
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    Quote Originally Posted by Silent Tears View Post

    glitte11 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

  6. #6
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    londen
    Age
    30
    Posts
    474
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    Quote Originally Posted by Amrood View Post

    glitte11 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

  7. #7
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    londen
    Age
    30
    Posts
    474
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

    Quote Originally Posted by Ananas View Post
    khoooooooob

    glitte11 - جب ترے شہر سے گزرتا ہوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •