Results 1 to 4 of 4

Thread: ~ Taharat Kay Aadab ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Thumbs up ~ Taharat Kay Aadab ~


    طہارت و نظافت کے آداب

    خدا ان لوگوں کو اپنا محبوب قرار ديتا ہے جو طہارت اور پاکيزگي کا پورا پورا اہتمام کرتے ہيں، نبي صلي اللہ عليہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ طہارت اور پاکيزگي آدھا ايمان ہے يعني آدھا ايمان تو يہ ہے کہ آدمي روح کو پاک و صاف رکھے اور آدھا ايمان يہ ہے کہ آدمي جسم کي صفائي اور پاکي کا خيال رکھے، روح کي طہارت ونظافت يہ ہے کہ اس کو کفر و شرک اور معصيت و ضلالت کي نجاستوں سے پاک کرکے صالح عقائد اور پاکيزہ اخلاق سے آراستہ کيا جائے اور جسم کي طہارت ونظافت يہ ہے کہ اس کو ظاہري ناپاکيوں سے پاک و صاف رکھ کر نظافت اور سليقے کے آداب سے آراستہ کياجائے۔
    سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھوئے بغير پاني کے برتن ميں ہاتھ نہ ڈالئے کيا معلوم سوتے ميں آپ کا ہاتھ کہاں کہاں پڑا ہو۔
    غسل خانے کي زمين پر پيشاب کرنے سے پريہز کريں، بالخصوص جب غسل خانے کي زمين کچي ہو۔
    ضروريات سے فراغت کيلئے نہ قبلہ رخ بيٹھے اور نہ قبلے کي طرف پيٹھ کيجئے، فراغت کے بعد ڈھيلے اور پاني سے استنجا کيجئے صرف پني سے طہارت حاصل کيجئے، ليد، ہڈي اور کوئلے وغيرہ سے استنجا نہ کيجئے اور استنجا کے بعد صابن يا مٹي سے خوب اچھي طرح ہاتھ دھو ليجئے۔
    جب پيشاب يا پاخانے کي ضرورت ہوتو کھانا کھانے نہ بيٹھئے، فراغت کے بعد کھانا کھائيے۔
    کھانا وغيرہ کھانے کيلئے داياں ہاتھ استعمال کيجئے، وضو ميں بھي دائيں ہاتھ سے کام ليجئے، اور استنجا کرنے اور ناک وغيرہ صاف کرنے کيلئے باياں ہاتھ استعمال کيجئے۔
    نرم جگہ پر پيشاب کيجئے تاکہ چھينٹں نہ اڑائيں اور ہميشہ بيٹھ کر کيجئے، ہاں اگر زمين بيٹھنے کے لائق نہ ہو يا کوئي اور مجبوري ہوتو کھڑے ہو کر پيشاب کرسکتے ہيں ليکن عام حالات ميں يہ بڑي گندي عادت ہے جس سے سختي کے ساتھ پرہيز کرناچاہئيے۔
    ندي نہر کے گھاٹ پر عام راستوں پر اور سايہ دار مقامات پر قضائے حاجات کيلئے نہ بيٹھے اس سے دوسرے لوگوں کو تکليف ہوتي ہے، اور ادب تہذيب کے خلاف ہے۔

    ہفتہ ميں ايک بار تو ضرور غسل کيجئے، جمعہ کے دن غسل کا اہتمام کيجئے اور صاف ستھرے کپڑے پہن کر جمعہ کي نماز ميں شرکت کيجئے، نبي صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا امانت کي ادائيگي آدمي کو جنت ميں لے جاتي ہے صحابہ نے پوچھا يا رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم امانت سے کيا مراد؟ فرمايا ناپاکي سے پاک ہونے کيلئے غسل کرنا ہي اس سے بڑھ کر خدا نے کوئي امانت مقرر نہيں کي ہے پس جب آدمي کو نہانے کي حاجت ہوجائے تو غسل کرے۔
    ناپاکي کي حالت ميں نہ مسجد ميں جائيے اور نہ مسجد ميں سے گزرئيے اور اگر کوئي صورت ممکن ہي نہ ہو تو پھر تيمم کرکے مسجد ميں جائيں۔
    بالوں ميں تيل ڈالنے اور کنگھي کرنے کا بھي اہتمام کيجئے ڈاڑھي کے بڑھے ہوئے بے ڈھنگے بالوں کوقينچي سے درست کرليں، آنکھوں ميں سرمہ لگائيں، ناخن ترشوانے اور صاف رکھنے کا بھي اہتمام کيجئے اور سادگي اور اعتدال کے ساتھ مناسب زيب و زينت کا اہتمام کيجئے۔
    چھينکتے وقت منہ پر رومال رکھ ليجئے تاکہ کسي پر چھينٹ نہ پڑے، چھيکنے کے بعد الحمد اللہ خدا کا شکر ہے، کہيے سننے والا ير حمک اللہ خدا آپ پر رحم فرمائے، کہے اور اس کے جواب ميں يھديک اللہ خدا آپ کو ہدايت بخشے کہيے۔
    خوشبو کا کثرت سے استعمال کيجئے، نبي صلي اللہ عليہ وسلم خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے، آپ سوکر اٹھنے کے بعد جب ضروريات سے فارغ ہوتے تو خوشبو ضرور لگاتے۔

  2. #2
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    lahore
    Posts
    194
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: ~ Taharat Kay Aadab ~

    jazaak allah

  3. #3
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    londen
    Age
    30
    Posts
    474
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: ~ Taharat Kay Aadab ~

    jazak allah.

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ Taharat Kay Aadab ~


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •