Results 1 to 3 of 3

Thread: مسلمان کی چتا

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel مسلمان کی چتا

    مسلمان کی چتا:۔
    کل کی روزنامہ جنگ کی اشاعت میں کالم پڑھا”مسلمان ماں کی چتا اور لالوپرشاد” جوکہ ایثاررانانے تحریرکیاہے۔اس میں ایک بات جس نے ساری رات مجھ کو سونے نہیں دیانوسالہ فاطمہ ہے جوکہ اپنی ماں کی موت پراپنے والدسے پوچھتی ہے کہ اب ان کی چتاکوآگ کب لگائی جائے گی؟ یہ جملہ ساری رات میرے کانوں میں گونجتارہاکہ ابوجان، اب امی جان کی چتاکوآگ کب لگانی ہے؟ کیونکہ بچے معصوم ہوتے ہیں وہ جوکچھ ہوتادیتے ہیں یاسنتے ہیں ان کااثربہت جلدلیتے ہیں توفاطمہ جوکچھ روزانہ ٹیلی ویثرن پردیکھتی تھی، اور جوکچھ ہر روزٹیلی ویثرن پران کے ہاں چلتاتھااس میں وہ یہی کچھ دیکھتی تھی کہ مرنے کے بعدچتاکوآگ لگائی جاتی ہے۔ یہ ہمارا معاشرہ کن خطوط پر چل نکلاہے ہم لوگ اتنے بے حس کیوں ہوگئے ہیں؟ اوریہ انڈین کلچر میٹھی زہرکی طرح آہستہ آہستہ ہماری جڑوں میں سرایت کررہاہے اورہم بس خاموشی سے ڈرامہ دیکھ رہے ہیں کچھ بھی اس کے خلاف مدافعت نہیں کرتے آخر کیوں؟ تقریباہرگھرمیں انڈین فلموں اورگانوں کودیکھااورسنا جارہاہے ہمارے ہیروزبھی انڈین اداکارہیں۔ ہم ہیروزبنانے میں توبانجھ ہوہی چلے ہیں لیکن جوہمارے ہیروزہیں ان پربھی تنقیدکواپنافرض سمجھتے ہیں قا‏‏ئداعظم(رحمۃ اللہ علیہ) سے لیکر ڈاکٹرقدیر تک ہم ہیروزپرتنقیدکے تیرچلاتے ہیں۔
    سونیاگاندھی نے جب بنگال پرقابوپایاتوایک تاریخی جملہ کہاتھاجوکہ ہمیں یادرکھناچاہیے لیکن ہم نے اس کو پس پشت ڈال دیاکہ “آج میں نے دوقومی نظریہ کوبنگال کےسمندر میں ڈبودیا”۔ آج تک بھی ہندوستان کے کئی سیاستدان ایسے ہیں جو کہ اکھنڈبھارت کاخواب دیتے ہیں اور اس کے لیے کام کرتے ہیں لیکن ہم نے سب باتوں کوبھلادیاہے۔ کشمیرکامعاملہ ابھی تک یوں کاتوں ہے اورہم دوستی کی باتیں کرتے ہیں آج تک کشمیرکامعاملہ ہویاسیاچن کابارڈر، پانی کامسئلہ ہویاکوئی علاقائی مسئلہ بھارت نے ہمیشہ ہی اپنے فائدہ کی بات کی ہے اوریہاں پر اس کواپناکچھ بھی فائدہ نظرآیاوہ بھاگاچلاآیااورجہاں اس کوکچھ بھی نقصان کی شدبدملی وہاں سے گدھے کے سرسے سینگ کی طرح غائب اورروایتی بے حسی کامعاملہ ہے۔
    بات کہاں سے چلی تھی کہاں پہنچ گئی کیونکہ انڈیاکاکلچراورپاکستان کاکلچردومختلف تہذیبیں ہیں اورہماری الحمداللہ ایک علیحدہ پہچان ہے لیکن ہم خواب غفلت میں سوئے ہوئے اوراب ہمیں اٹھناچاہیے اوردشمن کی ہریلغارپراس کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے نہ کہ اس کہاوت کی مانند کہ “کواچلاہنس کی چال اوراپنی چال بھی بھول گیا”خدانخواستہ یہ صورت حال نہ ہوجائے ہم “آدھے تیتربن جائے اورآدھے بٹیر”۔نہیں تویہ فاطمہ کایہ جملہ اپنی ماں کے لئے نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کی چتاکے لئے بلکہ مرنے کے بعدتوآگ لگائی جائے تومیت چونکہ کچھ درد محسوس نہیں کرتی لیکن یہ تو ہم کو زندہ ہی آگ میں جلایاجارہاہے لیکن ہم خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے ہیں خدارارہمیں آج سے یہ تہیہ کرناہے کہ ہم نے اس میڈیاوارکی جو جنگ انڈیا نے شروع کی ہے اس کاہرہرمحاذپرڈٹ کر مقابلہ کرناہے اوران کوبتلاناہے کہ پاکستانی قوم ان کی ہرہرچال کو ان پر الٹ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے(انشاء اللہ)اورانڈیاکہ ہرچینل کوخیرآبادکہناہوگایاہم کواپنی بچوں کواتنابالغ نظربناناہوگاکہ وہ دشمن کی اس چال کو سمجھ سکیں۔لیکن یہ توبہت مشکل ہے توآج سے یہ ہمارا عزم ہوناچاہیے کہ ہم انڈیاکواس میڈیاوار میں بھی پچھاڑیں گے(انشاء اللہ) ہمت مرداں قوت خدا
    اللہ تعالی ہم پرآسانیاں فرمائیں اورہم کودشمن کی ہرچال سے محفوظ فرمائیں اورہم کو اپناعلیحدہ تشخص برقراررکھنے کی ہمت وحوصلہ عطاء فرمائیں(آمین ثم آمین
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: مسلمان کی چتا

    Buhat khub,,,



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - مسلمان کی چتا

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: مسلمان کی چتا

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •