Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 13

Thread: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

  1. #1
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    shy آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    osddfa - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟




    آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    شادي سے پہلے آپ کے ذہہن مين شوہر کا ايک تصور ہوتا ہے آپ اس کے مزاج کے بارے ميں نہين جانتيں يہاں ہم مردوں کے مزاج کے بارے ميں لکھ رہے ہيں پڑھ کر اندازہ لگائيے کہ جس سے آپ شادي کرنے جا رہي ہيں
    وہ کس مزاج کا ہے آيا وہ آپ کي توقعات پر پورا اتر سکتا ہے يا نہيں؟

    ملکيتي مزاج والے مرد

    اناپرست مرد

    ماچو مين ٹائپ مرد

    تحکم آميز اقسام کے مرد

    حسد آميز مرد

    اپني ذات ميں مگن رہنے والے مرد

    غير محفوظ مرد

    شکي مزاج مرد

    غير حساس مرد

    ماضي سے جڑے ہوۓ مرد


  2. #2
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟


    5lth81 - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    ملکيتي مزاج والے مرد

    اگر کوئي شخص کسي سے بے حد محبت کرتا ہے وہ اسے شادي سے قبل ہر قسم کے آرام اور سکھ کا يقين بھي دلاتا ہے وہ اس کے بغير ايک پل بھي نہيں رہ سکتا تو سمجھ ليں کہ اس قسم کے لوگ ملکيتي مزاج رکھتے ہيں وہ اپني ہر چيز کو اپني ملکيت تصور کرتے ہيں اور يہ بھي ممکن ہے کہ اس قسم کے لوگ قبضے کا حق جتانے ميں اتنے آگے نکل جائيں کہ وہ شادي کے بعد لڑکي کو اس کي دوستوں سے بھي نہ ملنے ديں



    اس قسم کا مرد يہ سمجھتا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والي ہر چيز کا محور اسکي اپني ذات ہوني چاہيے بے شک وہ آپ کو خوش رکھنے کي پوري کوشش کر سکتا ہے ليکن‎ وہ ايسا آپ کي ذاتي خوشي کے لئے ہر گز نہيں بلکہ معاشرتي اقدار کي بنا پہ کرتا ہے وہ نہيں چاہتا کہ معاشرے ميں اسے نيچي نگاہ سے ديکھا جاۓ







  3. #3
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    2118j1x - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    انا پرست مرد

    اس قسم کے لوگ اپنے اندر گم رہنے والوں ميں شمار کئے جا سکتے ہيں وہ خود اپني نظروں ميں سب سے زيادہ بہترين ہوتا ہے اور خود کو قدرت کا شاہکار سمجھتا ہے اس قسم کے لوگ سب کچھ برداشت کر سکتے ہيں ليکن وہ اپني خودي کو نيچا ہوتے ہوۓ نہيں ديکھ سکتے. اکثر ايسا ہوتا ہے کہ شادي کے ابتدا ميں آپ کو اس انا پرستي کا اندازہ نہيں ہوتا کيونکہ ابتدا ميں سب کچھ خواب سا لگتا ہے

    ليکن جيسے جيسے وقت گررتا جاتا ہے آپ کو اس پر اسکے مزاج اور خودي و انا پرستي کي قعلي کھلتي چلي جاتي ہے ہو سکتا ہے کہ ابتدائي دنوں ميں وہ اپني مخفي صلاحيتوں کي بناء پر اپني اصليت چھپالے کيا آپ کسي ايسے شخص کے ساتھ اپني تمام عمر گزارنا پسند کريں گي






  4. #4
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    4kigiu - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟


    ماچو مين ٹائپ مرد

    اس قسم کے لوگ اپني زندگي کا ابتدائئ حصہ يعني جواني کے دن جم ميں اپنے مسلز بنانے اور دنيا کو دکھانے ميں گزارتے ہيں اس زمرے ميں آنے والے تمام مرد چوبيس گھنٹے کسي بھي جگہ پر ہيرو بننے کے ليے تيار رہتے ہيں اور اپنے نمبر بنانے کا کوئي بھي موقع ہاتھ سے نہيں جانے ديتے ايسے مرد کے ساتھ ابتدائي دنوں ميں کوئي بھي لڑکي خود کو بہت محفوظ سمجھتي ہے ليکن کچھ ہي عرصے کے بعد اسے علم ہوتا ہے کہ


    اس کا ہيرو غصے کا بے حد تيز ہے اور چھوٹي چھوٹي باتوں پر لڑنے کھڑا ہو جاتا ہے اور يہ سب صرف اس کو ہيرو بننے کے لئے تيار کرنا پڑتا ہے

    ہم نے اس قسم کي بے شمار لڑکيوں سے انٹرويو کيے جن کے خيالات ہيں کہ ان کا شوہر ذرا ذرا سي باتوں پر غصہ کرتا ہے خاندان ميں بھي کسي کي سننے پر آمادہ نظر نہيں آتا ليکن جب ہم ان کے پس منظر ميں گئے تو ہميں علم ہوا کہ يہ سب لو ميرج تھي اور انکے شوہر ماچومين ٹائپ باڈي بلڈرز تھے





  5. #5
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    2dsr58h - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    تحکم آميز اقسام کے مرد

    براۓ مہرباني مردوں کي اس قسم سے دور ہي رہيں تو اچھا ہے کيونکہ يہ لوگ صرف حکم چلانا اور اپني بات منوانا جانتے ہيں وہ جو بھي کہہ ديں وہ پتھر پر لکير بن جاتا ہے شادي کے ابتدائي دنوں ميں يہ لوگ اپني اصليت ظاہر نہيں ہونے ديتے اور اپني شخصيت کو بڑھا چڑھا کر پيش کرتے ہيں يہ لوگ آپ کو اپني چوائس پسند کرنے کا موقع بھي فراہم نہيں کرتے حتي کہ اگر اپني بيوي کو سير و پفريح کيلئے بھي لے کر


    جاتے ہيں تو بھي اپني مرضي کي فلم ديکھتے ہيں اپني مرضي کے تھيٹر ميں جاتے ہيں وغيرہ وغيرہ اس قسم کے مرد کسي بھي معاملے ميں آپ کي مرضي معلوم کرنے کي زحمت گوارہ نہيں کرتے آيا کہ آپ کي پسند اور نا پسند کيا ہے






  6. #6
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟



    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    e8x5br - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟


    حسد آميز مرد

    اس قسم کے مرد آپ کي زندگي ميں آنے والے پہلے اور آخري مرد ثابت ہوتے ہيں کيونکہ دراصل يہ لوگ آپ سے بہت پيار کرتے ہيں اور اس محبت ميں يہ بہت آگے چلے جاتے ہيں اتنا آگے کہ وہاں سے انکا ذہہن منفي راستوں پر چل نکلتا ہے جب بھي آپ سے آپ کے دوستوں اور آفس کوليگز کے بارے ميں پوچھتے ہيں تو خاص طور پر مرد کوليگز کے بارے ميں زيادہ سے زيادہ معلومات حاصل کرنے کي کوشش کرتے ہيں

    وہ اس بارے ميں فکر مند رہتے ہيں کہ کہيں کوئي دوسرا مرد تو آپ کے ساتھ زيادہ بات نہيں کرتا آپ کس سے زيادہ ملتي جلتي ہيں
    اور آپ کے آفس کے تمام لوگوں سے کس قسم کے تعلقات ہيں

    آپ کو اس قسم کے لوگوں کے ساتھ رہنے ميں بہت احتياط سے کام لينا ہوگا کيونکہ اس قسم کے مرد کبھي بھي يہ گوارہ نہيں کرسکتے کہ آپ انہيں چھوڑ کر کسي اور ميں گہري دلچسپي ليں



  7. #7
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    ae1kt3 - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟


    اپني ذات ميں مگن رہنے والے مرد


    مشرقي معاشرے ميں مردوں کي يہ قسم خاصي معقول سمجھي جاسکتي ہے ليکن اس ميں اگرچہ دوسري اخلاقي يا سماجي برائياں نہيں ہوتيں‎ ‎مگر جو سب سے بڑي خامي اس قسم کے مردوں ميں ہوتي ہے وہ تمام خاميوں پر بھاري ہے يہ لوگ اپنے آپ سے خوش رہتے ہيں بلکہ اپني بيوي کو شادي کے بعد بھي محبوبہ کي طرح يا کسي شہزادي کي طرح ٹريٹ کرتے ہيں يہ بھي ٹھيک

    ليکن يہ لوگ کبھي بھي آنے والے کل کے بارے ميں سوچ بچار کرنا گوارہ نہيں کرتے ان لوگوں ميں ديانت داري نام کو بھي نہيں پائي جاتي اور يہ لوگ کبھي بھي اپنے مستقبل کے بارے ميں نہيں سوچتے اعلا درجے کے شاہ خرچ ہوتے ہيں ياد کريں آپ بھي ان کي اسي شاہ خرچيوں کي وجہ سے ان سے متاثر ہوئي تھيں يہ زندگي ميں پلاننگ کرنے کے خلاف ہوتے ہيں جيسے ہي شادي کے چند دنوں کے بعد رومانس کا بھوت اتر جاتا ہے

    تو آپ کو اپنے فيصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے کيونکہ ايسے وقت ميں آپ زندگي کا اصل روپ ديکھتي ہيں آپکو ايسا محسوس ہوتا ہے جيسے آپ کوئي خواب ديکھ رہي تھيں جواب ٹوت چکا ہے

  8. #8
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟




    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    33bfyuu - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    غير محفوظ مرد




    اس قسم کے مردوں کي سب سے بڑي خامي يہ ہے کہ يہ لوگ کبھي بھي کوئي بڑا کام نہيں کر سکتے انہيں اپنے اوپر اعتماد نہيں ہوتا اور چھوٹي چھوٹي باتوں پر بھي اپنے دوستوں اپنے رشتے داروں اور والدين سے مشورہ کرتے ہيں آپ اس قسم کے مردوں سے شادي کے چند دنوں ميں بے حد خوش ہوتي ہيں کيونکہ وہ ہر چھوٹے بڑے معاملے ميں آپ سے پوچھتے ہيں آپ سمجھتي ہيں کہ وہ آپ سے پيار کرتے ہيں ہو سکتا ہے کہ ايسا ہي ہو

    ليکن دراصل کچھ عرصے بعد آپ انہيں مکمل طور پر سمجھ جاتي ہيں کہ ان ميں خود سے کوئي فيصلہ کرنے کي ہمت نہيں ہے

    دراصل اس قسم کے مردوں کا سب سے بڑا مسلہ يہ ہوتا ہے بچپن سے ہي انکے فيصلے انکے والدين کرتے ہيں اور اب شادي کے بعد بھي وہ اسي طرح رہتے ہيں دوسرے الفاظ ميں آپ اس قسم کے لوگوں کو ماں کا چاند بھي کہہ سکتي ہيں جو ابھي تک ہر معاملے ميں اپني ماں سے مشورے ليتا ہے

  9. #9
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    2a6owew - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    شکي مزاج مرد



    اس زمرے کا مرد کبھي بھي کسي پر اعتبار نہيں کرتا وہ ہميشہ لوگوں کو اپنے شبے کي نظر سے ديکھتا ہے مثبت پہلو سے پہلے منفي پہلو کي جانب متوجہ ہوتا ہے اور کبھي بھي بات کي تہہ تک پہنچنے کي کوشش نہيں کرتا يہ لوگ پيار کے معاملے ميں بھي اپني فطرت کو ملحوظ رکھتے ہيں کيا آپ اس سے پيار کرتي ہيں اور اگر کرتي ہيں تو کيوں کرتي ہيں کہيں آپ کسي اور کو بھي پسند تو نہيں کرتيں

    آيا کہ شادي سے پہلے آپکے معمولات کيا تھے؟

    عام طور پر اس قسم کے مرد شادي کے فورا بعد اپني بيوي کو موبائل فون کا تحفہ ديتے ہيں جسے وہ پيار کا تحفہ سمجھتي ہيں ليکن جلد ہي انہيں احساس ہو جاتا ہے کہ اس تحفے کے پيچھے اصل مقصد کيا ہے دراصل وہ جاننا چاہتے ہيں کہ آپ کس وقت کيا کرتي ہيں اور کہاں ہوتي ہيں بعض اوقات اس قسم کے مرد بالکل مسٹري اسٹوريز کي طرچ شرلاک ہومز بن کر آپکے موبائل فون کا بل نکلوا ليتے ہيں


    آيا کہ آپ نے کن کن نمبروں پر کالز کي ہيں؟

  10. #10
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Sialkot Pakistan
    Age
    31
    Posts
    2,056
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    59qtw - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    2uj5auh - آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟

    غير حساس مرد


    مردوں کي يہ اقسام کسي کے جذبات اور احساسات کي گہرائي ميں بمشکل پہنچ سکتي ہے اس طرح کے مرد اکثر سوشل ازم کو بے حد پسند کرتے ہيں ليکن اسکے ساتھ ہي اپني فيملي سے بے نياز رہتے ہيں انہيں اس بات کي کوئي فکر نہيں ہوتي کہ آپ انکے بارے ميں کيا سوچتي ہيں دوسروں کي نظروں ميں يہ لوگ بےحد معتبر ہوتے ہيں اور ايسا محسوس ہوتا ہے کہ انسے زيادہ پريکٹيکل مرد کوئي نہيں ہے

    کيونکہ يہ زندگي کو بہت قريب سے ديکھنے کےعادي ہوتے ہيں

    اس قسم کے مردوں کے ساتھ دل پر پتھر رکھ کر جينا پڑتا ہے کيونکہ يہ لوگ دنيا کي ہر چيز آپکے قدموں ميں بغير مانگے لا کر دے سکتے ہيں ليکن اگر آپ کسي چيز کي خود سے فرمائش کرديں اور وہ کام انکے معاشرتي وقار کے خلاف ہوتو آپ کو اپنے دل پر ايک پتھر کااضافہ کرنا پڑتا ہے


Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •