Results 1 to 7 of 7

Thread: In The World Total Members Of Mobile

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default In The World Total Members Of Mobile

    دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے


    موبائل فون کا استعمال دنیا میں کس رفتار سے بڑھا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسّی کی دہائی میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ نئی صدی کے آغاز پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد ہوگی لیکن سال دو ہزار میں ہر انیس گھنٹے بعد نو لاکھ موبائل فون فروخت ہو رہے تھے۔
    سال دو ہزار چھ کے اختتام پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے، جو اگلے برس تین ارب سے بڑھ جائے گی یعنی دنیا کی نصف آبادی کے برابر۔

    انفارما ٹیلیکام اینڈ میڈیا نامی فرم کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں یہ تعداد ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

    sowp00 - In The World Total Members Of Mobile

    بھارت، چین، افریقہ اور لاطینی امریکہ وہ نئی منڈیاں ہیں جہاں موبائل فونز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں فروخت ہونے والے موبائل فون سادہ ساخت کے ہیں، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہائی ٹیک ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

    فروخت میں اضافہ

    سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں ان کی فروخت ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے


    اسی رحجان اور نت نئی تبدیلیوں پر موٹو رولا کمپنی کے ایک اہلکار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا آلہ جسے کبھی موبائل فون کہا جاتا تھا۔ یورپ میں اب اسے ایم پی تھری، طاقتور کیمرے اور پیچیدہ گیمز کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا۔

    لیکن بات اب صرف یہاں تک نہیں رھی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے برس ایسے سمارٹ موبائل سیٹ بازار میں دستیاب ہونگے جن میں ٹی وی اور سیٹلائٹ نیویگیشن (نقشہ جس کی مدد سے سفر میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے) کی سہولتیں موجود ہونگی۔

    اس کے علاوہ موبائل فونز پر ای میل وصول کرنے اور بھیجنے کے رحجان میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے امریکی کمپیوٹر ساز کمپنی ایپل کے بارے میں کہا جا رہا کہ وہ ایک ایسا موبائل فون مارکیٹ میں لانے والی ہے جس میں اس کے معروف آئی پاڈ کی خصوصیات بھی موجود ہونگی۔
    ہائی ٹیک موبائل فونز کی قیمتیں زیادہ اور وائرس کے حملے کا خطرہ بھی ہوگا

    لیکن آنے والے سال میں موبائل فونز کے بارے میں ان تمام شاندار خبروں کے بعد جو عوامل پریشانی کا باعث ہیں وہ ہیں ان خصوصیات کے حامل سیٹس کی قیمتیں اور ان کے سافٹ ویئر پر وائرس کے حملے کا بڑھتا ہوا خطرہ۔

    اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مکیفی کے مطابق کمپیوٹر کے بدنام زمانہ وائرس ٹروجن کو ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل فونز پر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور نئے سیٹس پر ای میل کے استعمال سے ان حملوں میں اضافہ ہوگا۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1179
    Rep Power
    21474971

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    hmmmmmmmmmmmmmm
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Apni Dhun mein
    Age
    32
    Posts
    939
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    13460572

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    NICE SHARING
    i203057527562 - In The World Total Members Of Mobile

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    Shukriya
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    ooooooooooooooh :

  6. #6
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Latitude:25.3667 Longtitude:68.3667 Pakistan
    Age
    28
    Posts
    521
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474846

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    great Info... !!
    sig - In The World Total Members Of Mobile

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: In The World Total Members Of Mobile

    Thx
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •