Results 1 to 3 of 3

Thread: Chor Ke Mujh Ko Apne Ghar Jaao

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Chor Ke Mujh Ko Apne Ghar Jaao

    میں نے چاہا تمہیں یہ جانتا ہوں
    اور یہ مانتا ہوں تم ہو حسیں
    سازِ بلبل تو خوشبوئے گل تو
    حسن کی انتہا بر روئے زمیں
    لمسِ گل کی نہ آرزو ہو کسے
    کون خوشبو کی آرزو نہ کرے
    کس کی خواہش نہیں حصولِ گل
    کون پھولوں کی جستجو نہ کرے
    خواب میں نے بھی تیرے دیکھے ہیں
    تم میرا جاں فزا خیال بھی ہو
    تجھ سے جانا ہے محترم ہونا
    ہر ہوس میں تو میری ڈھال بھی ہو
    جس کی دنیا فقط تمہی سے ہے
    مجھ سے پہلے بھی ہے مگر کوئی
    میرا دل تیری خواب گاہ ہے مگر
    اس سے پہلے بھی تو ہے گھر کوئی
    چہرے کچھ مجھ سے بھی تو پہلے ہیں
    تیرے دیدار نے نکھارے جو
    جن کی امید تم سے زندہ ہیں
    دیکھ کے تم کو دن گزاریں وہ
    جس نے جھولے کے سائے میں دیکھے
    جاگتی آنکھوں ہی میں تیرے خواب
    ایک ممتا میں ڈوبی ماں بھی ہے
    جس نے تیرے لئے سہے ہیں عذاب
    دیکھ کر بس شرارتیں تیری
    جس نے پر لطف زندگی جی ہے
    تیرا بچپن وہ تیری نادانی
    انکی آنکھوں میں تو وہ اب بھی ہے

    سو تو میرے لئے مقدس ہو
    انکی عزت و احترام جو ہو
    رابطے ترک ہی کریں آؤ
    پاک رشتوں کا تم اک نام جو ہو
    انکی خواہش کا احترام کریں
    عشق کا بھی یہی تقاضہ ہے
    چھوڑ کے مجھ کو اپنے گھر جاؤ
    تم پہ حق مجھ سے انکا زیادہ ہے
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: Chor Ke Mujh Ko Apne Ghar Jaao

    v niceeeeeeeeee

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Chor Ke Mujh Ko Apne Ghar Jaao

    Shukriya
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •