Results 1 to 3 of 3

Thread: World Fatest Computer

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default World Fatest Computer

    30cm5cp - World Fatest Computer
    امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کا قومی پرندہ ایک کوئل نما پرندہ ہے جسے روڈرنر کہا جاتا ہے۔اس کی وجہٴ تسمیہ یہ ہے کہ یہ اڑتا تو ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ زمین پر تیز دوڑنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔



    اس ریاست میں ایک ایسا کمپیوٹر نصب کیا جا رہا ہے جسے اسی پرندے کی مناسبت سے روڈ رنرکا نام دیا گیا ہے۔ کل اس کمپیوٹر کے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعداسے باضابطہ طور پر دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر کا اعزاز دیا گیا۔



    آپ نے سنا ہو گاکہ آج کل نئے کمپیوٹروں میں دو پروسیسر لگے ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے پر روڈ رنر میں 116,640پروسیسر نصب ہیں، جن کی مدد سے روڈ رنر ایک سیکنڈ میں دس لاکھ ارب کیلکیولیشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی طاقت کا اندازہ یوں لگائیے کہ اگر دنیا کے تمام چھہ ارب انسان ایک ایک کیلکیولیٹر لے کر حساب کریں تو انھیں وہ سوال حل کرنے میں پونے پانچ گھنٹے لگیں گے جو روڈ رنر ایک ہی سیکنڈ میں حل کر لے گا۔



    اس سپر کمپیوٹر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے، اسے آئی بی ایم کمپنی نے مشرقی امریکی ریاست نیویارک میں تیار کیا ہے، جہاں سے اسے نیو میکسیکو لے جاکر امریکی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔



    ویسے تو اس کمپیوٹر کا بنیادی فریضہ امریکی دفاعی معاملات پر تحقیق کرنا ہے لیکن اس کی زبردست طاقت کو سائنسی مسائل کی چھان بین کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ مثال کے طور پرروڈ رنر کی مدد سے ایڈز کی ویکسین بنانے اور انسانی دماغ کے ان حصوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی جو بصارت سے متعلق ہیں۔ اس سپر کمپیوٹر کے ذمے دوسرے کاموں میں ایٹمی فیوژن کے ذریعے صاف ستھری توانائی پیدا کرنے کے طریقے دریافت کرنا اور موسمیات کی درست پیش گوئیاں کرنے کے ماڈل بنانا شامل ہیں۔



    سائنس دانوں کو توقع ہے کہ جو مسائل حل کرنے میں دوسرے کمپیوٹر سالہا سال لگا دیتے تھے، وہ روڈ رنر چٹکی بجاتے ہی حل کر دے گا۔



    اس زبردست سپر کمپیوٹر کا وزن 230 ٹن ہے اور اسے 221 ٹرکوں پر لاد کر نیویارک سے امریکہ کے دوسرے سرے یعنی ریاست نیو میکسیکو لے جایا جائے گا۔لیکن شاید آپ کو یہ جان کر تعجب ہو کہ اس تمام تر دیو ہیکل پن کے باوجود اس کمپیوٹر کی ذہانت ایک عام انسان کے دماغ کے مقابلے میں 50 گنا کم ہے۔

    کمپیوٹر کے خالق کہتے ہیں کہ ایسا کمپیوٹر بنانے میں ابھی مزید کئی برس لگیں گے جس کی ذہانت انسان کے برابر ہو

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Google
    Posts
    1,542
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Re: World Fatest Computer

    nice info
    ___________
    Visit My Site on Current Affairs

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: World Fatest Computer

    Thx
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •