Results 1 to 5 of 5

Thread: موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک
    سمجھا جاتا ہے جہاں نمک کا کم استعمال آپ کو غصے پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے وہیں نمک آپ کو موٹاپے جیسی بیماری سے دوچار ہونے سے بھی بچاتا ہے آٓپ نے بڑے بوڑھوں کو اکثر یہ کہتے سنا ہو گا کہ نمک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے اس سے غصے میں کمی واقع ہوتی ہےجی ہاں یہ بات بالکل سچ ہے۔ جہاں نمک کا کم استعمال آپ کو غصے پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے وہیں نمک آپ کو موٹاپے جیسی بیماری سے دوچار ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ بچپن کی خوراک میں نمک کا استعمال کم رکھنے ، میٹھے سافٹ ڈرنکس کا استعمال کھی کبھار کرنے سے جہاں موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے وہاں بڑھتی ہوئی عمر میں دل کےدورے کے امکانات بھی کم ہوتے جاتے ہیں۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگر آپ اپنے بچے کو موٹاپے سے بچانا چاہتے ہیں تو ا سکی خوراک میں نمک کم کر دیں، اسی طرح میٹھے سافٹ ڈرنک زیادہ پینے سے بچے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں جو نوجوانی میں ان کی صحت کے لئے بہت سے مسائل پیدا کرتا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق اگر بچوں کی عمریں 4 سے 15 کے درمیان ہیں تو ان کی روزانہ کی خوراک میں نمک نصف مقدار مین کم کردیں اس طرح انہیں ہفتے میں دو مرتبہ میٹھے سافٹ ڈرنکس پینے کی اجازت دیں۔ کیونکہ جس قدر زیادہ نمک کھایا جائے گا اسی قدر میٹھے مشروب کی طلب ہوگی اور دونوں چیزوں کی زیادتی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

    سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق خوراک میں سے روز ایک گرام نمک کم کر دینے کا مطلب 100 گرام میٹھا سافٹ ڈرنک نہ پینا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک صحت مند فرد کے لئے دن مین ایک چائے کی چمچ کے برابر نمک لینا کافی ہے۔ برطانیہ میں پراسڈ فوڈ جیسا کہ ٹماٹر ساس ، سوپ یا یخنیوں اور بند ڈبوں میں موجود کھانوں میں نمک کی مقدار 100 کے مقابلے صرف 58 فیصد ہوتی ہے۔

    انسان عمر کے کسی بھی حصے میں ہو موٹاپے اس کے لئے ایک بیماری کی حیثیت ہی رکھتا ہے اور یہ بیماری جس قدر زیادہ ہو گی اسی قدر مسائل میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    3,022
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Re: موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    bahut umda

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    Nice sharing





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Jeddah
    Age
    26
    Posts
    2,699
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    65 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474846

    Default Re: موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    thanks 4 sharing.........
    ZqByl - موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

  5. #5
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    hmm /up

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ نمک

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •