Results 1 to 9 of 9

Thread: Dil Ki Awaz

  1. #1
    پاکستانی's Avatar
    پاکستانی is offline تلاش ہے کسی بیگانے کی
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Land of Silence,
    Posts
    2,327
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Dil Ki Awaz

    Attachment 4680



    دل کی آواز


    پہاڑوں کی ننگی چوٹیوں کو سفید مخملی چادر اوڑھنے والی برف سے پوچھا کہ کبھی دل کی آواز سنی ہے تو خاموشی سے پگھل کر بہنے لگی ، ہرے بھرے لہلہاتے پتوں سے پوچھا تو فقط زرد ہو کر گرنے لگے، مگرلرزتی ہوئی زمیں، آندھی وطوفان سمیٹے ہوائیں ، آسمان پر چھائی ہوئی کالی گھٹاﺅں، آنسو بہاتے بادلوں اور مدوجزرکی طوفانی تڑپ سے دوچار یہ سمندرکی لہریں کسی کرب کی لرزش کے باعث مرتعش ہیں کہ ہم اس دنیا میں ہیرے، موتی ، لال ، جواہرات اور دنیا کی ہر شے سے قیمتی شے ایک �ٹوٹے ہوئے دل� کی آواز ہیں۔
    کیا ساحل کے پتھروں کو معلوم ہے کہ ان سے سر پھوڑنے والی لہروں کی صداکیا ہے؟ کبھی نسیم سحر اور کبھی باد صبا کے جھونکوں کے سنگ سفر کرنے والی معصوم لہروں کو کیا معلوم کہ کبھی پتھر بھی موم ہوئے ہیں؟اور جب خورشید کی پہلی کرن نے گلستان میں جھانک کر گلوں سے پوچھا کہ کبھی دل کی آواز سنی ہے تو برگ و گل شبنم کے قطروں سے اٹ گئے، اور جب بہاروں کو پوچھا کہ کبھی دل کی آوازسنی ہے تو انہوں نے اپنا رخ واپس موڑ لیا اور خزاںنے ڈیرے جمادیئے۔
    چنددیوانے لوگ جو زندگی کی کشتی دل کے چپوﺅں سے چلانےکی کوشش میں کسی دھوکے کے گرداب میں پھنس جاتے ہیں اورکچھ توقعات کی لہروں کی نظر ہوجاتے ہیں اور کچھ انتظارکے سورج کی تاب نہیں لاسکتے اور کچھ عشق کے گہرے سمندر میں غوطہ زن ہونے کی کاوش کا شکار اور کچھ الفت کی شاموں کو سب کچھ سمجھ بیٹھنے والے جب ٹوٹ کر بکھرتے ہیں تو کوئی آواز نہیں آتی ۔مگر آنکھیں کسی بھی ٹوٹے دل کاآئینہ بن جاتی ہیں،جوکبھی تو ساون بھادوں کو بھی مات کرجاتی ہیں اور کبھی خزاوں کی خنکی بھی سمیٹ لیتی ہیں مگر فقط خاموش ۔ کبھی چہچہاتے پرندوں کو سنااور کبھی گنگناتی ندیوں کو ، کبھی بارش کی گرتی بوندوں کو سنا اور کبھی سٹیاں بجاتی ہواﺅں کوجنکی فضاﺅں کو موسیقی سے لبریز کرنے والی دھنوں کی ایک ہی صدا ہے کہ جب دل ٹوٹتا ہے تو آواز نہیں آتی کیونکہ یہ کائنات اس کی آواز بن جاتی ہے۔
    اے محبت جب بھی تو نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، ہمیشہ تجھے مات ہوئی ہر بار تیری لاچاری آڑھے آئی ، تیری بے قراری اور تڑپ نے مجبور کیا اور گوشہ دل نرم کرنا پڑا۔ مگرنہ تو کبھی میدان مارسکی اور نہ ہی میدان چھوڑا ، اور آخر لاچار ہوکر تو مجسم ہو کر سامنے آگئی۔نظرسے نظریں چار ہیں تو لمحے محو رقص ہوگئے،اور زندگی نے اپناقدم موسم بہارمیں رکھ دیا ۔تری تڑپ اگر آفاق میں جھومتے چاند ستاروں میں دیکھی تو میں نے اسے مرتعش ذرے ذرے میں بھی پایاجبکہ تیری بے قراری کو دوام رہا۔
    اورجب تو نے نظریں چرا لیں تو پھر اک ایسا دور چلا کہ وصل کی برسات رک گئی ، اور پیار کی رتیں بدل گیں ، طوفان اور کالی آندھیاں امڈ پڑیں کہ طوفان تھا کہ تھمتا نہ تھا ، درختوں نے ہلکان ہو کر گردنیں کٹوا نی شروع کر دیں اور سڑکوں پر گرنے لگے ، اور اس ٹوٹے دل سے یہ نظر یں آشکار ہوئیں اور جس طرف جاتی بربادیاں ہوئیں ،نہ اندر کا طوفان تھمتا اور نہ باہر کا، ان تڑپتی آشکار نظروں کو بہت سمیٹنا چاہا مگر لاچار ہو چکا تو سمندروں کو طوفانوں میں بدل دیا ، پانی کا ایک سیلاب کناروں کیطرف امڈ آیا مگر اندر کا طوفان پھر بھی نہ تھمتا تھا ۔
    مگر اس کرب کی طاقت کا احساس اپنا دم توڑ گیا کہ دل کی دنیا اگر ویران ہوجائے تو زندگی کا حاصل کیا؟ چند بہکے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا ستم ہے تو مسکرائے اور بولے � ان بکھری آوازںمیں ٹوٹے دلوں کی آوازیں پنہاں ہیں�،حالات کی مار اور کبھی امیدوں کے دھوکے اور کبھی اپنوں کی بے رخی ۔ جب آب و تاب سے دمکتے چاندسے پوچھا کہ یہ کیا ستم ہے تو مسکرا کے بولا محبت کی یہ رئیت پرانی ہے ، اور خورشید سے گلہ کیا تو مسکرا کے ٹال گیا۔وصل کے وہ ناقابل فراموش لمحات جودل پہ نقش ہوچکے کیا ہجر کی تنی دھوپ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
    سورج کی تڑپتی کرنیں جب بادلوںکا سینہ چیر کر زمین کی گود میں اترتی ہیں نہ جانے کتنا سفر کر چکی ہوتی ہیں ، زمین کو زخیزی سے ہمکنار کرنے والے آفتاب و مہتاب ہر شے کا لہوبنتے ہیں ۔بلندی سے گرتی آبشاروں سے پوچھا کہ کس کا گانا گنگناتی ہو ، تو مسکر اکر بولیں یہی تو دل کی آواز ہے ، اور جب سرسبزوشاداب وادیوں کے روح رواں بہتے چشمے سے پوچھا کہ کونسی ترنگ میں ہو ؟ توبولا میں ہی تو دل کی آواز ہوں کہ جب وہ ٹوٹتا ہے تو جاری ہوجاتا ہوں اور زندگی کے خشک سوتے ہرے کرتا بہتا رہتا ہوں کہ جیسے تو الفاظ کو قلم کی نوک پر مسخرکرتا جارہا ہے۔


    Altaf Gohar
    Last edited by Arslan; 07-08-2012 at 11:56 PM.

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    3,022
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Re: دل کی آواز

    Quote Originally Posted by پاکستانی View Post







    دل کی آواز





    پہاڑوں کی ننگی چوٹیوں کو سفید مخملی چادر اوڑھنے والی برف سے پوچھا کہ کبھی دل کی آواز سنی ہے تو خاموشی سے پگھل کر بہنے لگی ، ہرے بھرے لہلہاتے پتوں سے پوچھا تو فقط زرد ہو کر گرنے لگے، مگرلرزتی ہوئی زمیں، آندھی وطوفان سمیٹے ہوائیں ، آسمان پر چھائی ہوئی کالی گھٹاﺅں، آنسو بہاتے بادلوں اور مدوجزرکی طوفانی تڑپ سے دوچار یہ سمندرکی لہریں کسی کرب کی لرزش کے باعث مرتعش ہیں کہ ہم اس دنیا میں ہیرے، موتی ، لال ، جواہرات اور دنیا کی ہر شے سے قیمتی شے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی آواز ہیں۔
    کیا ساحل کے پتھروں کو معلوم ہے کہ ان سے سر پھوڑنے والی لہروں کی صداکیا ہے؟ کبھی نسیم سحر اور کبھی باد صبا کے جھونکوں کے سنگ سفر کرنے والی معصوم لہروں کو کیا معلوم کہ کبھی پتھر بھی موم ہوئے ہیں؟اور جب خورشید کی پہلی کرن نے گلستان میں جھانک کر گلوں سے پوچھا کہ کبھی دل کی آواز سنی ہے تو برگ و گل شبنم کے قطروں سے اٹ گئے، اور جب بہاروں کو پوچھا کہ کبھی دل کی آوازسنی ہے تو انہوں نے اپنا رخ واپس موڑ لیا اور خزاںنے ڈیرے جمادیئے۔
    چنددیوانے لوگ جو زندگی کی کشتی دل کے چپوﺅں سے چلانےکی کوشش میں کسی دھوکے کے گرداب میں پھنس جاتے ہیں اورکچھ توقعات کی لہروں کی نظر ہوجاتے ہیں اور کچھ انتظارکے سورج کی تاب نہیں لاسکتے اور کچھ عشق کے گہرے سمندر میں غوطہ زن ہونے کی کاوش کا شکار اور کچھ الفت کی شاموں کو سب کچھ سمجھ بیٹھنے والے جب ٹوٹ کر بکھرتے ہیں تو کوئی آواز نہیں آتی ۔مگر آنکھیں کسی بھی ٹوٹے دل کاآئینہ بن جاتی ہیں،جوکبھی تو ساون بھادوں کو بھی مات کرجاتی ہیں اور کبھی خزاوں کی خنکی بھی سمیٹ لیتی ہیں مگر فقط خاموش ۔ کبھی چہچہاتے پرندوں کو سنااور کبھی گنگناتی ندیوں کو ، کبھی بارش کی گرتی بوندوں کو سنا اور کبھی سٹیاں بجاتی ہواﺅں کوجنکی فضاﺅں کو موسیقی سے لبریز کرنے والی دھنوں کی ایک ہی صدا ہے کہ جب دل ٹوٹتا ہے تو آواز نہیں آتی کیونکہ یہ کائنات اس کی آواز بن جاتی ہے۔
    اے محبت جب بھی تو نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، ہمیشہ تجھے مات ہوئی ہر بار تیری لاچاری آڑھے آئی ، تیری بے قراری اور تڑپ نے مجبور کیا اور گوشہ دل نرم کرنا پڑا۔ مگرنہ تو کبھی میدان مارسکی اور نہ ہی میدان چھوڑا ، اور آخر لاچار ہوکر تو مجسم ہو کر سامنے آگئی۔نظرسے نظریں چار ہیں تو لمحے محو رقص ہوگئے،اور زندگی نے اپناقدم موسم بہارمیں رکھ دیا ۔تری تڑپ اگر آفاق میں جھومتے چاند ستاروں میں دیکھی تو میں نے اسے مرتعش ذرے ذرے میں بھی پایاجبکہ تیری بے قراری کو دوام رہا۔
    اورجب تو نے نظریں چرا لیں تو پھر اک ایسا دور چلا کہ وصل کی برسات رک گئی ، اور پیار کی رتیں بدل گیں ، طوفان اور کالی آندھیاں امڈ پڑیں کہ طوفان تھا کہ تھمتا نہ تھا ، درختوں نے ہلکان ہو کر گردنیں کٹوا نی شروع کر دیں اور سڑکوں پر گرنے لگے ، اور اس ٹوٹے دل سے یہ نظر یں آشکار ہوئیں اور جس طرف جاتی بربادیاں ہوئیں ،نہ اندر کا طوفان تھمتا اور نہ باہر کا، ان تڑپتی آشکار نظروں کو بہت سمیٹنا چاہا مگر لاچار ہو چکا تو سمندروں کو طوفانوں میں بدل دیا ، پانی کا ایک سیلاب کناروں کیطرف امڈ آیا مگر اندر کا طوفان پھر بھی نہ تھمتا تھا ۔
    مگر اس کرب کی طاقت کا احساس اپنا دم توڑ گیا کہ دل کی دنیا اگر ویران ہوجائے تو زندگی کا حاصل کیا؟ چند بہکے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا ستم ہے تو مسکرائے اور بولے ان بکھری آوازںمیں ٹوٹے دلوں کی آوازیں پنہاں ہیں،حالات کی مار اور کبھی امیدوں کے دھوکے اور کبھی اپنوں کی بے رخی ۔ جب آب و تاب سے دمکتے چاندسے پوچھا کہ یہ کیا ستم ہے تو مسکرا کے بولا محبت کی یہ رئیت پرانی ہے ، اور خورشید سے گلہ کیا تو مسکرا کے ٹال گیا۔وصل کے وہ ناقابل فراموش لمحات جودل پہ نقش ہوچکے کیا ہجر کی تنی دھوپ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
    سورج کی تڑپتی کرنیں جب بادلوںکا سینہ چیر کر زمین کی گود میں اترتی ہیں نہ جانے کتنا سفر کر چکی ہوتی ہیں ، زمین کو زخیزی سے ہمکنار کرنے والے آفتاب و مہتاب ہر شے کا لہوبنتے ہیں ۔بلندی سے گرتی آبشاروں سے پوچھا کہ کس کا گانا گنگناتی ہو ، تو مسکر اکر بولیں یہی تو دل کی آواز ہے ، اور جب سرسبزوشاداب وادیوں کے روح رواں بہتے چشمے سے پوچھا کہ کونسی ترنگ میں ہو ؟ توبولا میں ہی تو دل کی آواز ہوں کہ جب وہ ٹوٹتا ہے تو جاری ہوجاتا ہوں اور زندگی کے خشک سوتے ہرے کرتا بہتا رہتا ہوں کہ جیسے تو الفاظ کو قلم کی نوک پر مسخرکرتا جارہا ہے۔

    Altaf Gohar

    no doubt voice of heart is powerful emotion............. it is so nice sharing

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    lahore
    Posts
    1,645
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: دل کی آواز

    bad may peron gi
    nothing

  4. #4
    پاکستانی's Avatar
    پاکستانی is offline تلاش ہے کسی بیگانے کی
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Land of Silence,
    Posts
    2,327
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Re: دل کی آواز

    Quote Originally Posted by shizzz View Post
    bad may peron gi


    safia g thanks

  5. #5
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: دل کی آواز

    wah v. nys ......

  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: دل کی آواز

    hmm.. /up

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Dil Ki Awaz

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: دل کی آواز

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  8. #8
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    *In The Stars*
    Posts
    18,093
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1271 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474862

    Default Re: دل کی آواز

    vvv.nice




    Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
    Mein Le Kar Bhi,

    Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
    Behter Hai...!!


  9. #9
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Paris of East
    Posts
    10,491
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    1617 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Re: دل کی آواز

    awesome man simply awesome...

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •