Results 1 to 3 of 3

Thread: Internet Ka Mastab ... Taameeri Istamaal Aur Aap

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Internet Ka Mastab ... Taameeri Istamaal Aur Aap

    انٹرنیٹ کامثبت ۔۔۔۔۔تعمیر ی استعمال اورآپ


    پاکستان میں انٹرنیٹ کااستعمال روز بروزبڑھتا جارہاہے ۔کمپیوٹر کی فروخت ہرروز2سے ضرب کھاتی ہے۔ہرروز کسی نئے آئی۔ایس پی کی آمدکا اعلان ہوتاہے۔اورانٹرنیٹ کیفے کا توکوئی حساب نہیں ایک گلی ،بازار میں دو دوکیفے موجودہوتے ہیں۔ کیایہی ترقی ہے۔۔؟کیااِسی کوآئی۔ٹی کی ترویج کہتے ہیں؟اس سوال کا جواب اسی کالم کی کسی سطر پر تلاش کیجئے گا۔ آئیے اب زرادیکھتے ہیںکہ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کیاہے۔ مجھے اتفاق ہوا ۔اپنے ایک قریبی عزیزسے آج کے موضوع پر گفتگوکرنے کا۔میں نے دریافت کیا کہ میاں آپ روزانہ انٹرنیٹ پر چار پانچ گھنٹے شغل فرماتے ہیں۔کیامیںجان سکتاہوں کہ آپ کیا کرتے ہیں۔انہوں نے دھڑسے جواب دیا۔مثبت استعمال یقین مانئے لمحے بھر کومیں بہت متا ثرہوا ۔ پھرتجس ہواکہ اُس مثبت کام کے بارے میں بھی جان لیاجائے۔توموصوف فرمانے لگے۔چیٹنگ۔کرتاہوں۔ اورچیٹنگ کے دوران دوسرے مذہب کی لڑکیوں کوقبول اسلام کی دعوت دیتاہوں۔۱۔یہ جواب ایساہے کہ ایک طرح سے مثبت عمل ہے مگر تعمیری نہیں۔قوم کے بیشترنوجوان گوریوں کومسلمان کرنے اوراُن کے ساتھ نکاحِ شفقت والامعملہ کرنے کے لئے روزانہ اپنی ہلالپاکٹ منی۔سے انٹرنیٹ کے چندگھنٹے خریدتے ہیں۔احبابِ فکر !یہ عمل مثبت ہے مگرتعمیری نہیں ہے۔قوم کے نوجوانوںمیں سے کتنے لوگ ہیں جو ویب ڈینرائنگ کے ساتھ ساتھ ڈیٹابیس،الگورتھم وغیرہ جانتے ہیں؟کتنے احباب انٹرنیٹ کے ذریعے مفت یاکمرشل تعلیم حاصل کررہے ہیں؟نئی تکنیک سے آشناء ہونے کی جستجوکررہے ہیں۔یہ بات ماننے میں آتی ہے کہ انٹرنیٹ کامنفی استعمال کافی حدتک کم ہوگیاہے۔مگرضرورت اِس امرکی ہے کہ تعلیم دینے کاکوئی مناسب انتظام رکھاجائے اوراگرایساممکن نہیں تونئی نسل کوکچھ ایسے مواقعے فرا ہم کئے جائیں جہاں پروہ ایک دوسرے سے کچھ سکھیں اورسکھائیں۔

    پاکستان میںآئی۔ٹی متعارف ہوئے قریباًچھے،سات برس سے زائد کا عرصہ ہوچکاہے۔کیاوجہ ہے کہ ہماری کوئی بھی ویب سائٹ عالمی شہرت حاصل نہیں کرسکی ۔کیاوجہ ہے کہ ہمارے سافٹ وئیرگوروں کے ذیر استعمال نہیں۔پاکستان روزبروزسافٹ وئیرکی منڈی بنتاجارہاہے۔جتناٹیلنٹ یہاں ہے ہمیں توسافٹ وئیرایکپورٹ ممالک کی صفِ اول میں شامل ہوناچاہیے۔جوآئی۔ٹی ایکسپرٹ ہیں۔اُنکوجزبہ حب وطنی کاثبوت دیتے ہوئے ملک وملت کی تعمیرمیں حصہ لینا چاہئے۔ناکہ دوسرے ممالک سے چندڈالروں کے لئے اپنے وطن کااپناپن چھوڑناچاہیے۔ کمپیوٹراورانٹرنیٹ واحدفیلڈہے جس میں کم تعلیم یافتہ لوگ بھی سیٹ ہوسکتے ہیں۔اِسکے لئے کرنایہ ہوگاکہ اَنکواُردومیںتکنیک سے واقف کروایاجائے۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Latitude:25.3667 Longtitude:68.3667 Pakistan
    Age
    28
    Posts
    521
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474846

    Default Re: Internet Ka Mastab ... Taameeri Istamaal Aur A

    Internet per log faltu time zaya kertay hain meri tarah.....
    sig - Internet Ka Mastab ... Taameeri Istamaal Aur Aap

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Internet Ka Mastab ... Taameeri Istamaal Aur A

    Quote Originally Posted by mbadarkhan View Post
    Internet per log faltu time zaya kertay hain meri tarah.....

    Jee Wo To Mujhe Nazar Aaa Raha Hai
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •