Results 1 to 3 of 3

Thread: Ram Chund Pakistani

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1179
    Rep Power
    21474971

    candel Ram Chund Pakistani

    r1 - Ram Chund Pakistani

    r2 - Ram Chund Pakistani


    r3 - Ram Chund Pakistani



    پاکستان ميں بنی فلم رام چند پاکستانی کی نمائش یکم اگست کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سنیما گھروں


    ميں بھی ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی فلم بیک وقت ہندوستان اور پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔ ان دنوں دلی ميں اوسیان فلمی میلے میں اس فلم کی نمائش کی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے فلم کی نوجوان ہدایت کارہ مہرین جاوید جبار اور ان کے والد جاوید جبار دلی آئے تھے۔

    گزشتہ دنوں ایک دیگر پاکستانی فلم خدا کے لیے کی بھی ہندوستان میں نمائش ہوئی تھی اوراس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی لیکن یہ فلم دونوں ملکوں ميں ایک ساتھ ریلیز نہيں ہوئي تھی۔
    جس طرح فلمخدا کے لیے میں بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کام کیا تھا اسی طرح اس فلم میں بھی بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس ایک ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    فلم کی کہانی پاکستان میں رہنے والے دلت ہندو خاندان کی ہے۔ کہانی کے مطابق ایک آٹھ سالہ لڑکا راستہ بھٹک کر ہندستانی سرحد میں داخل ہو جاتا ہے۔اس کا باپ بھی اس کا پیچھا کرتا ہوا پہنچ جاتا ہے۔ دونوں کو جاسوسی کے الزام میں قید کر لیا جاتا ہے۔ سرحد کے اس پار بچے کی ماں نندیتا داس رہ جاتی ہیں۔
    نندیتا داس بالی وڈ کی ایسی فنکارہ ہیں جنہوں نے متوازی سنیما (پیرلل سینما) میں کام کیا اور ان کے کام کی کافی تعریف ہوئی ہے۔

    نندیتا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انسانی بنیادوں پر مبنی ہے۔یہ فلم دونوں طرف کے سیاستدانوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دے گی۔

    حالانکہ اس فلم میں کسی طرح کی سیاسی لیکچربازی نہیں ہے لیکن اس ایک واقعہ سے بہت کچھ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔
    مہرین جنہوں نےکہانیاں اوربیوٹی پارلر جیسے کئی کامیاب ٹی وی سیریئل بنائے ہیں، اس فلم کے ذریعہ انہوں نے فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی فلم کے اچھے ہونے کا پیمانہ اس کی تجارتی کامیابی نہیں ہو سکتی۔

    پرسیپٹ پکچرز اس فلم کو انڈیا میں نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔اس کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس فلم کو اگلے ماہ ہندوستان کے کئی بڑے شہروں میں ایک ساتھ پیش کریں گے جس میں سنگل سکرین اور ملٹی پلیکس بھی شامل ہیں۔
    فلمساز سکرپٹ رائٹر مہیش بھٹ کو اس بات کی خوشی ہے کہ اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فلموں کے تبادلے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مہرین سے کارا فلم فیسٹول میں ملاقات کر چکے ہیں اور وہ ایک بہترین ہدایات کارہ ہیں انہوں نے ان کی یہ فلم دیکھی ہے۔

    بھٹ کا کہنا ہے کہ مہرین نے جو فلم بنائی ہے اسے آپ متوازی سنیما کا نام دے سکتے ہیں۔ایسی فلموں کے ناظرین کی بڑی تعداد ہندوستان میں ہے۔ یہ فلم انسانی بنیادوں پر مبنی ہے، فلم دونوں طرف کے سیاستدانوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دے دی۔
    حالانکہ اس فلم میں کسی طرح کی سیاسی لیکچربازی نہیں ہے لیکن اس ایک واقعہ سے بہت کچھ کہنے کی کوشش کی گئی ہے

    بقول مہیش بھٹ ہندوستان میں نمائش کی گئی پاکستان کی پہلی فلم خدا کے لیے کو بھی یہاں لوگوں نے کافی سراہا لیکن وہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی اور یہ فلم بھی ایک بہترین فلم ہے لیکن چونکہ یہ کمرشل فلم کے زمرے میں نہیں آتی ہے اس لیے باکس آفس پر یہ بھی زیادہ کامیاب نہیں ہو گی۔

    بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمسازوں کو یہاں بالی وڈ فلموں کی طرح کمرشل فلموں کی نمائش کرنی چاہیے تاکہ وہ تجارتی نقطۂ نظر سے بھی کامیاب ہوں۔

    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: Ram Chund Pakistani

    ooh acha
    dekhtain hain ki hota hai ..

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    K!ss! K3 D!L M@!n
    Posts
    264
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    10

    Default Re: Ram Chund Pakistani

    yea I heard of this film on tv
    empty - Ram Chund Pakistaniempty - Ram Chund Pakistani








    Jaisi Bhi Hoon Achi Buri, Apne Liye Hoon
    Main Khud Ko Nahin Dhekti Auron Ki Nazar Se !



Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •