Results 1 to 3 of 3

Thread: سُوۡرَةُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء 111-

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    snow سُوۡرَةُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء 111-

    To Moses We did give nine Clear Signs: ask the Children of Israel: when he came to them, Pharaoh said to him: "O Moses! I consider thee, indeed, to have been worked upon by sorcery!" (101) Moses said "Thou knowest well that these things have been sent down by none but the Lord of the heavens and the earth as eye-opening evidence: and I consider thee indeed, O Pharaoh, to be one doomed to destruction!" (102) So he resolved to remove them from the face of the earth: but We did drown him and all who were with him. (103) And We said thereafter to the Children of Israel "Dwell securely in the land (of promise)": but when the second of the warnings came to pass, We gathered you together in a mingled crowd. (104) We sent down the (Qur'an) in Truth, and in Truth has it descended: and We sent thee but to give Glad Tidings and to warn (sinners). (105) (It is) a Qur'an which We have divided (into parts from time to time), in order that thou mightest recite it to men at intervals: We have revealed it by stages. (106) Say: "Whether ye believe in it or not, it is true that those who were given knowledge beforehand, when it is recited to them, fall down on their faces in humble prostration" (107) And say: "Glory to our Lord! Truly has the promise of our Lord been fulfilled!" (108) They fall down on their faces in tears, and it increases their (earnest) humility. (109) Say: "Call upon Allah, or call upon Rahman: by whatever name ye call upon Him (it is well): for to Him belong the Most Beautiful Names. Neither speak thy Prayer aloud, nor speak it in a low tone, but seek a middle course between." (110) Say: "Praise be to Allah Who begets no son, and has no partner in (His) dominion: nor (needs) He any to protect Him from humiliation: Yea, magnify Him for His Greatness and Glory!" (111)

    ********

    او رہم نے موسیٰؑ کو کھلے ہوئے نو معجزے دیئے جب کہ وہ دوبارہ بنی اسرائیل کے پاس آئے تھے سو آپ بنی اسرائیل سے پوچھ دیکھیئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰؑ میرے خیال میں تو ضرور تم پر کسی نے جادور کر دیا ہے۔ (۱۰۱) موسیٰؑ نے فرمایا تُو (دل میں) خوب جانتا ہے کہ یہ (عجائبات) خاص آسمان اور زمین کے پروردگار نے بھیجے ہیں جو کہ بصیرت کے لیے (کافی) ذرائع ہیں اور میرے خیال میں ضرور تیری کم بختی کے دن آ گئے ہیں۔ (۱۰۲) پھر اس نے چاہا بنی اسرائیل کا اس سرزمین سے قدم اکھاڑ دے سو ہم نے اس (ہی) کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو غرق کر دیا۔ (۱۰۳) اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو کہہ دیا کہ (اب) تم اس سرزمین میں رہو سہو پھر جب آخرت کا وعدہ آ جاوے گا تو ہم سب کو جمع کر کے حاضر لا کریں گے۔ (۱۰۴) اور ہم نے اس قرآن کو راستی ہی کے ساتھ نازل کیا اور راستی ہی کے ساتھ نازل ہوگیا اور ہم نے آپ کو صرف خوشی سنا نے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ (۱۰۵) اور قرآن میں ہم نے جا بجا فصل رکھا تاکہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اس کو اتارنے میں بھی تدریجاً اتارا۔ (۱۰۶) کہہ دیجیئے کہ تم اس قرآن پر خواہ ایمان لاؤ خواة ایمان نہ لاؤ جن لوگوں کو قرآن سے پہلے علم دیا گیا تھا یہ قرآن جب ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔ (۱۰۷) اور کہتے ہیں ہمارا رب (وعدہ خلافی سے) پاک ہے بے شک ہمارے رب کا وعدہ ضرور پورا ہی ہوتا ہے۔ (۱۰۸) اور ٹھوڑیوں کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کا خشوع اور بڑھا دیتا ہے۔ (۱۰۹)آپ فرما دیجیئے کہ خواہ الله کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے بھی پکارو گے سو اس کے بہت اچھے اچھے نام ہیں اور اپنی نماز میں نہ تو بہت پکار کر پڑھیے اور نہ بالکل چپکے چپکے ہی پڑھیے اور دونوں کے درمیان ایک طریقہ اختیار کر لیجیئے۔ (۱۱۰) اور کہہ دیجیئے کہ تمام خوبیاں اسی الله (پاک) کے لیے (خاص) ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ اس کا کوئی سلطنت میں شریک ہے اور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی خوب بڑائیاں بیان کیا کیجیئے۔ (۱۱۱)

  2. #2
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    pakistan
    Posts
    1,238
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    338 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: سُوۡرَةُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء 111-

    Jazak allah khair

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: سُوۡرَةُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء 111-

    JazakALLAH khair...

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •