Results 1 to 3 of 3

Thread: Valentine Special Mohabbat 8th Feb 11

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    840 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Valentine Special Mohabbat 8th Feb 11


    علیم الحق حقی کے ناول عشق کا عین سے ایک اقتباس


    "ًمحبت کر۔۔۔محبت کے سوا کیا کرسکتا ہے۔اللہ کی غلامی تو فرض ہے۔اس کا حکم بجا لانے میں تو اپنی ہی فلاح ہے۔۔۔ہاں ،محبت اس کے لئے ہے۔سمجھا کچھ۔۔"
    "سمجھ تو گیا ابا، پر محبت کی تو نہیں جاتی، ہوجاتی ہے۔"
    "ٹھیک کہتا ہے، لیکن محبت بھی بےسبب کبھی نہیں ہوتی۔۔۔کبھی یہ ہمدردی کی وجہ سے ہوتی ہے۔۔۔کبھی اس کا سبب کوئی خواہش ہوتی ہے، کبھی آدمی محبت کی طلب میں محنت کرتا ہے، یہ سوچ کر کہ اسے جواب میں محبت ملے گی اور کبھی آدمی کسی کے احسانات کی وجہ سے محبت کرتا ہے۔۔۔تیرے پاس محبت کا سبب تو موجود ہے۔۔۔۔۔۔محبت کا سامان تو کر۔۔۔۔۔۔"
    "کیسے کروں ابا۔"
    "ہر وقت خدا کے احسانات یاد کیا کر۔۔۔غور کیا کر کہ ہر سانس خدا کی عنایت ہے۔۔یوں دل میں شکر گزاری پیدا ہوگی۔۔۔۔پھر تو بے بسی محسوس کرئے گا کہ اتنے احسانات کا شکر کیسے ادا کیا جاسکتا ہے۔۔وہ بے بسی تیرے دل میں محبت پیدا کرئے گی۔۔تو سوچے گا کہ مالک نے بغیر کسی غرض کے تجھے اتنا نوازا ، تجھ سے محبت کی۔۔۔۔ تو غور کر کہ اتنی بڑی دنیا میں کروڑوں انسانوں کے بیچ میں تو کتنا حقیر ہے۔۔سینکڑوں کے مجمع میں بھی تیری پہچان نہیں۔۔۔۔۔کوئی تجھ پر دوسری نظر بھی نہیں ڈالے گا۔۔۔۔۔۔۔کسی کو پروا نہیں ہوگی کہ الہٰی بخش بھی ہے لیکن تیرا رب کروڑوں انسانوں کے بیچ بھی تجھے یاد رکھتا ہے، تیری ضرورت پوری کرتا ہے، تیری بہتری سوچتا ہے اور تجھے اہمیت دیتا ہے۔۔۔ ان سب باتوں پر غور کرتا رہے گا تو تیرے دل میں خدا کی محبت پیدا ہوگی اور پھر تجھے خدا سے عشق ہوجائے گا۔"
    "لیکن ابا اللہ سے محبت کا طریقہ کیا ہے۔"الہٰی بخش نے پوچھا۔"کیا اس سے یہ کہتا رہوں کہ مجھے تجھ سے محبت ہے۔"
    "یہ تو انسانوں سے کہنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ کچھ نہیں جانتے لیکن وہ تو سب کچھ جانتا ہے۔۔۔۔۔اس سے دل کا حال چھپا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔صرف محبت کرتے رہو، وہ جان لے گا۔۔۔ جہاں تک طریقے کا تعلق ہے تو ہم جیسے حقیر بندوں کےلئے اس نے فرمایا ہے کہ مجھ سے محبت کرنی ہے تو میرے بندوں سے محبت کرو۔ یعنی بغیر کسی غرض کے ہر انسان سے صرف اس لئے محبت کرو کہ وہ بھی اللہ کا بندہ ہے۔



  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default Re: Valentine Special Mohabbat 8th Feb 11

    my fav.

  3. #3
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Failed State
    Posts
    50,102
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    34 Thread(s)
    Thanked
    25
    Rep Power
    21474895

    Default Re: Valentine Special Mohabbat 8th Feb 11

    thank you

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •