Results 1 to 2 of 2

Thread: اور فتح کی خبریں آنے لگیں

  1. #1
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Arz-E-Jihad-O-Ribaat Khurasaan
    Posts
    64
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    snow اور فتح کی خبریں آنے لگیں

    اور فتح کی خبریں آنے لگیں ۔۔۔۔۔اہل ایمان کو مبارک ہو ۔۔۔۔۔
    کیا اس خبر کی اتنی بھی اہمیت نہیں تھی کہ ملکی اخبارات میں اسے پہلے صفحے پر نمایاں جگہ دی جاتی ۔۔۔
    خبر یہ ہے کہ امریکہ نے کنڑ میں پیچ درہ میں واقع اپنا فوجی اڈہ خالی کر دیا ہے ۔ امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے تمام فوجیوں اور سامان کو بگرام بیس منتقل کر دیا ہے ۔
    واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شہریوں پر فائرنگ کرنے کا ایک واقعہ سامنےآیا جس میں ۹ معصوم بچے شہید ہو گئے تھے ۔ اس واقعہ پر کنڑ کے تمام علاقوںمیں مسلمانوں کے اندر بے پناہ غم و غصہ پایا جاتا تھا اور وہ کئی روز سے مظاہرے کرتے آرہے ہیں ۔ اس واقعہ پر امریکی فوج کا سربراہ مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے معافی مانگ چکا ہے ۔جس کے بعد ۳ مارچ کو یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب ہم صوبہ کنڑ سے اپنے تمام فوجی مراکز ختم کر دیں گے ۔ ۔۔ اور کل ۷ مارچ بروز پیر حزب اسلامی کے ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی اس اڈہ سے اپنا سامان لے کر چلے گئے ہیں ۔۔۔۔پیچ درہ کا علاقہ افغانستان کے مشرقی علاقوںمیں جنگی حکمت عملی کے اعتبار سے انتہائی اہم سمجھا جاتا تھا ۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ نے یہاں اپنا ایک مستقل اڈہ بنالیا تھا ۔ یہ فوجی اڈہ نو برس پرانا ہے جس کے دفاع کے لیے امریکہ نے متعدد بار اپنے سینکڑوں فوجی یہ کہہ کر قربان کر دیے تھے کہ اس کی نظر میں افغان جنگ میں اس خطہ کی بے پناہ اہمیت ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ اتنے قیمتی اور سٹریٹیجک علاقے کو خالی کروا نے کی کوئی اور وجہ نہیں کہ امریکہ کو کنڑ کے علاقے میں ذلت آمیز شکست ہوچکی ہے ۔ لیکن اس شکست کو ہمیشہ کی طرح رنگین لفاظیاں کر کے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مثلاً امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فوجی مرکز دورافتادہ مقام پر تھا جس کی وجہ سے سپلائی میں دشواری تھی ۔وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
    لیکن حقیقت وہی ہے جسے امریکی محسوس تو کر رہے ہیں لیکن تسلیم نہیں کرنا چاہتے ۔ ان تازہ حالات میں الجزیرہ کا تجزیہ نگار بھی یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا ۔
    ﴿ مغربی میڈیا میں افغانستان کی حالیہ جنگ سے متعلق دو قسم کی خبریں پائی جاتی ہیں ۔ ایک سرکاری یا فطرتاً تجزیاتی جو زیادہ تر واشنگٹن تک ہی محدود ہیں اس میں افغان جنگ کو امریکیوں کے لیے خوشنما کر کے دکھایا جاتا ہے ۔ جب کہ دوسری طرف وہ خبریں ہیں جو زمینی حقائق پر مبنی ہیں ، جن میں سخت خوں ریز معرکوں کی داستانیں بھری ہوتی ہیں ، امریکیوں کے لیے مشکلات ، جنگ میں ناکامیاں ، اور محاذ سے پیچھے ہٹ جانے کی خبریں شامل ہیں ، اور کہیں طالبان کی شکست کی کہانی نظر نہیں آتی ۔ یہاں تک کہ کہیں یہ خبر بھی موجود نہیں کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر بلا لیا گیا ہے ﴾مروان بشارة ، الجزیرہ اپنی تحریر میں مروان نے دس سالہ افغان جنگ کے مختلف ادوار کو مختصراً بیان کیا ہے ۔ نیز انہوں نے اس پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ اس جنگ میں امریکہ کو اب تک کتنے مقاصد حاصل ہوسکے جن کا وہ دعوی کرتا رہا ہے ۔ مروان بشارة نے پیچ درہ کو خالی کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سٹریٹیجک علاقے کو چھوڑنا امریکی فوج کا فرار اور طالبان کے مقابلےمیں شکست کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ تحریر کے آخر میں مروان بشارة لکھتے ہیں ﴿ حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے اور حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی عظیم ترین عالمی سپر پاور ایک طویل دہائی کی جنگ کے بعد بھی طالبان پر فتح نہ پاسکی وہ طالبان جن کے پاس مد مقابل سپر پاور سے لڑنے کے لیے مناسب اسلحہ بھی موجود نہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ امریکہ حکمت عملی کے اعتبار سے اس جنگ میں اب تک مکمل طور پر ناکام رہا ہے ، اگرچہ حتمی نتیجہ نکلنا ابھی باقی ہے ﴾بشکریہ الجزیرہ
    سوچیے کیا وجہ ہے کہ اتنی اہم خبر اخبارات کے کونے کھدروں میں چھپا کر رکھی جاتی ہے ۔۔۔۔
    امریکی اس سے پہلے بھی چوکیاں اور مراکز خالی کرتے رہے ہیں ۔ ۔۔ لیکن اتنے اہم علاقے کو امریکی یقیناً کبھی کھونا نہ چاہتے تھے ۔ آئیےاللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجاہدین کو امریکہ کے مقابلے میں مکمل فتح عطا فرمائیں ۔آمین۔

    بشکریہ:عرفان بلوچ
    بلاگ:اللہ کے راستے میں
    Last edited by irhabi-007; 08-03-2011 at 10:03 PM.
    mysign - اور فتح کی خبریں آنے لگیں

  2. #2
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    pk
    Posts
    683
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    515 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474843

    Default Re: اور فتح کی خبریں آنے لگیں

    newnomi0 - اور فتح کی خبریں آنے لگیں
    ------------------------------------------------
    اپنے دشمن سے زیادہ اپنے گناہوں سے ڈرو کیوں کہ تمھارے گناہ، تمھارے دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں.
    ------------------------------------------------

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •