Results 1 to 3 of 3

Thread: Microsoft windows

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    candel Microsoft windows

    مائیکرو سافٹ ونڈوز خاتمے کی طرف؟


    مائکروسافٹ نے ایک ایسے سافٹ ویئر کی ریسرچ کا کام شروع کر دیا ہے جو ونڈوز کو ریٹائر کر کے اس کی جگہ لے سکتا ہے۔

    میدوری نامی اس نئے پروگرام میں مائیکرو سافٹ کے پرانے پروگرام کے مقابلے زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نیا پروگرام انٹرنیٹ پر مرکوز ہے اور اس میں ونڈوز کے صرف ایک کمپیوٹر پرانحصار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    مائیکرو سافٹ کے اس قدم کو ان کے حریف کمپنیوں کی جانب سے شروع کیے گئے ورچیولائزیشن یعنی ایسا آپریٹنگ سسٹم جو ایک سے زيادہ کمپیوٹر پر کام کر سکے ، کے جواب میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس قدم سے ان دنوں کمپیوٹر کی دنیا میں پیش آنے والی دقتوں کا حل نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔

    حالانکہ میدوری کا ذکر پہلے بھی کیا جا چکا ہے لیکن اب سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ٹائمز کی جانب سے مائیکروسافٹ کے اندرونی دستاویزات کا جائزہ لیے جانے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی کمپیوٹر کی دنیا کا سامنا کرنے کے لیے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ نے میدوری پر کام شروع کر دیا ہے۔

    ونڈوز نے اس وقت کمپیوٹر کی دنیا میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی جب لوگ اپنا کام کرنے کے لیے صرف ایک مشین کا استعمال کیا کرتے تھے۔

    سائٹرکس پروڈکٹس کے یوروپئین ڈائریکٹر ڈیو اوسٹن بتاتے ہیں کمپیوٹر کی مشین میں موجود ہارڈ ڈسک میں آپریٹنگ سسٹم لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے وہ مشین سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔

    ان کے مطابق آج کل جس طرح لوگ چلتے پھرتے کمپیوٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔
    میدوری کے بارے میں مائیکروسافٹ سے بی بی سی کی جانب سے پوچھے کے سوال پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےمیدوری ان پروجیکٹس میں سے ایک ہے جس پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں اتنی جلدی بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

    موجودہ دور میں کمپیوٹر کے ورچیولائزیشن کے بارے میں ورچیولائزیشن کی ابھرتی ہوئی پروڈکٹس اینڈ مارکٹس کے نائب صدر دان چو کا کہنا ہے بعض ورچیول مشینوں نے ونڈوز کمپیوٹر کی طرح کام کیا لیکن اب اس قسم کی مشینیں مخصوص صنعت اور ادارے کے کام ہی آ رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز کے لیے عائد لائسنس کے سبب ورچول مشین کے کام کرنے پر اثر پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ونڈوز کو اسی فیصد آمدنی ایک نیے کمپیوٹر کو فروخت کیے جانے سے ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر ونڈوز مستقبل میں اپنی اہمیت کھو دیتا ہے تو مائیکرو سافٹ اپنی آمدنی کہاں سے کرے گا؟
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: Microsoft windows

    Nice
    2112kjd - Microsoft windows

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Microsoft windows

    Fonts Nazar Nahin Aaa Rahe

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •