hmm nice
تشنگی اچھی نہیں رکھنا بہت
روزنِ گل سے اسے تکنا بہت
دیکھ کر جس شخص کو ہنسا بہت
سر کو اس کے سامنے ڈھکنا بہت
خوب ہے آرایش غم کا سفر
خوش نہیں پر تلخیاں رکھنا بہت
جس کی آنکھوں میں نہ جھانکا جائے گا
اس کی ہی تحریر کو پڑھنا بہت
عمر بھی کی بندشیں خواب و خیال
دو قدم بھی ساتھ چلنا ہے بہت
زرد رو تنہایئوں کے شہر میں
بجھتے دیپوں کی طرح جلنا بہت
گھر کے اندر کاٹتی ہے تیرگی
گھر کے باہر رہ کہ بھی ڈرنا بہت
برف کی مانند جینا عمر بھر
ریت کی صورت مگر تپنا بہت
خستگی ناہید بن جائے نہ جرم
کچھ نہ ہو لیکن بھرم رکھنا بہت
___________
Visit My Site on Current Affairs
hmm nice
nice sharing janb![]()
bohat umada tahreer
bohat khoob![]()
nice
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
good sharing!!!
ღ Uรмαи ღ