Paras
میرا تجربہ ہے کہ آنسو کے ساتھ دعا مانگنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ، کیوں کہ دعا ہی روح کا نغمہ ہے جب انسان کی ہر تدبیر ناکام ہوجاتی ہے تو مردہ دلوں میں روح پھونکنے کا کام دعا ہی کرتی ہے، انسان جب ہر طرح سے مایوس ہو کرآنسو کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں اپنے ہاتھ بلند کرتا ہے تو اس کے اندر یقین کی لہریں اٹھتی ہیں جس سے اس کے دل کو تقویت ملتی ہے اور آنسو کی جگہ دل کو سکون اور چہرے کو مسکراہٹ اللہ کی طرف سے عطا ہوتی ہے ، مجھے سب سے حسین منظر یہی لگتا ہے کہ اللہ اپنے بندے کو جو آنسو کے ساتھ اس کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے اس کو اسی وقت چین و سکون عطا کر کےحقیقی مسکراہٹ دیتا ہے، آنسو اور مسکراہٹ کا
یہ امتزاج میری روح کا مسکن ہ
Maliha Farhan
کبھی کبھی ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جن لوگوں کو ہم بہت چاہتے ہیں جو ہمیں جینا
سکھاتے ہیں وہی لوگ ہمیں اکثر تحفے میں آنسووؑں کیے سوغات دے جاتے ہیں
وہ لوگ جن کے دم سے ہمارے ہونٹوں پر کبھی مسکراہٹ رہا کرتی تھی زندگی حسین لگا کرتی تھی ایک موڑ پر ہمیں آنسوؤں کی برسات میں نہلا
دیتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟ پھر بھی ہمیں ان سے نفرت نہیں ہوتی ان سے چڑ نہیں ہوتی یہ محبت کی کون سی قسم ہے؟ کیا ایسی محبت کو الوہی محبت
کہتے ہیں؟ رات کی اس جامد چپ میں اپنی مالک دوجہاں کے آگے سجدے میں
گری آنسوؤں میں ڈوبی اس سے پوچھ رہی ہوں یہ سب کیوں ہے؟ کہ کوئ نہیں ہے اُس کے سوا جو ان سب سوالوں کا جواب دے اور روتی ہوئ آنکھوں کو مسکراہٹ بخش دے۔