آلو چکن کے دہی بڑےاجزا ء :ـ
آلو آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
چکن فلے دو عدد ﴿اُبلے ہوئے
چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ چھ عدد
دہی ایک کلو
تیل حسب ذائقہ
دہی میں ملانے کے لیے
تازہ دودھ ایک چھوٹا پیکٹ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
بگھار کے لیے
میتھی دانے چند عدد
لال مرچ چار عدد ﴿ثابت
تیل آدھی پیالی
کڑی پتے چار سے پانچ عدد
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب :ـ
پہلے آلو چھیل کر کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنالیں۔
اب چکن فلے کو باریک کرکے آلوؤں میں ملا دیں۔پھر چاول کا آٹا، نمک اور لال مرچ ملاکر اچھی طرح مکس کرلیں اس کے بعد توا یا فرائنگ پین گرم کرکے ذراسی چکنائی لگائیں۔اب ہاتھ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے شامی کباب بناکر سینک لیں۔جب وہ دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ملا کر چٹنی پیس لیں۔اس کے بعد دہی میں تازہ دودھ، نمک، چینی اور کارن فلور ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں اور ہری چٹنی میں ملا دیں۔اب ایک بڑے اور گہرے پیالے میں تھوڑا دہی ڈال کر آلو کے دہی بڑے پھیلا کر رکھیں اور تیار دہی پر ڈال دیں۔آخر میں تیل، کڑی پتے، سفید زیرہ، میتھی دانے اور لال مرچ کا بگھار تیار کرکے ڈش پر ڈالیں اور فوراً سرو کریں۔
![]()
chicken ke
ajeeb nahi ho jaeinge
thanks for sharing /up
nice lag rahi hay![]()
Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
Mein Le Kar Bhi,
Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
Behter Hai...!!
Nahi yaar mazay kay hon gye yahan to chicken nahi mil rha
Warna main bhi banati![]()
na.. ye kia mixture bna dya hai..![]()
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
me ko nai achy lag rhy
apko ki hoya hai ab
![]()
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*