thanks for this sharing....![]()
برصغیر پاک وہند کے نامور اردو شاعر اورمغل اعظم، بیجو باورا اور میرے محبوب جیسی درجنوں کامیاب فلموں کے سینکڑوں یادگار گیتوں کے خالق شکیل بدایونی کا آج ترانوے واں یوم پیدائش ہے۔
انیس سو اکسٹھ، باسٹھ اور تریسٹھ میں مسلسل تین سال تک گیت نگاری کا فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے شکیل بدایونی تین اگست 1916کو اتر پردیش کے علاقے بدایوں میں
پیداہوئے۔عربی، ار
دو، فارسی اور ہندی میں مہارت گھر پر ہی حصول تعلیم کے دوران ہو گئی۔
انیس سو چھتیس میں علی گڑھ یونیورسٹی میں حصول تعلیم کے دوران مشاعروں میں شرکت کی۔ انیس سو چالیس کے بعد بی اے کرکے دہلی گئے تو سپلائی افسر کی نوکری بھی مشاعرے پڑھنے کی لگن نہ چھڑا سکی اور انیس سو چوالیس میں ا ن کی شہرت نے فلم نگری کو بدایونی سے رابطے کیلئے مجبور کردیا۔
وہ انیس سو سینتالیس میں ریلیز ہونے والی فلم درد کی کامیابی کی وجہ بنے اور یوں شکیل بدایونی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے چند شعرا میں شمار ہونے لگے۔ فلم چودھویں کا چاند ،گھرانہ اور بیس سال بعد کیلئے نغمہ نگاری پرشکیل بدایونی بہترین نغمہ نگار قرارپائے۔
فلمی گیتوں کے علاوہ شاعری کے پانچ مجموعے غمہ فردوس ، صنم و حرم ، رعنائیاں ، رنگینیاں ، شبستاں کے نام سے شائع ہوئے۔ 20 اپریل 1971 کو ممبئی میں انتقال ہوا۔ اور وہیں دفن ہوئے۔ مگر قبرستان کی انتظامیہ نے اور دوسرے بہت سی مشہور شخصیات کی طرح 2010 میں ان کی قبر کا نام و نشان تک مٹا دیا۔
جینے والـے قضـا سے ڈرتے ہیـں
زہــر پـی کر دوا سے ڈرتے ہیـں
دشمنوں کے ستم کا خوف نہیں
دوستوں کی وفــا سے ڈرتے ہیں
تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا
thanks for this sharing....![]()
Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
Mein Le Kar Bhi,
Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
Behter Hai...!!
nich info.......
Hum kya hain
Hmari Muhabatayn kya hain
kya chahtay hain
kya patay hain..
-Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)
thanxxx![]()
تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا