آئی سی یو میں دو کاکروج ایک دوسرے کے بغل میں ایڈمٹ تھے۔
ایک کاکروج نے دوسرے سے پوچھا بھئی کیا ہوا تم کو اتنے پیلے پلیے کیوں نظر آرہے ہو؟
دوسرا کاکروج بولا یار عورت ذات سے مجھے شدید نفرت ہو گئی ہے ۔ دنیا میں ہماری سب سے بڑی دشمن یہی تو ہیں ۔
پہلا کاکروج بولا ہوا کیا وہ تو بتاو؟
کچھ نہیں یار ، بس ابھی میں گٹر سے نہا دھو کر نکلا ہی تھا کہ ایک عورت نے مجھے دیکھ کر اتنے زور سے چیخیں ماریں کہ مجھے خود کو ہارٹ اٹیک آگیا۔
تم بتاو تمھارے سر پر پٹیاں لگی ہوئی ہیں کس نے مارا؟
مجھے بھی پوچھو مت،میری کہانی بھی تم سے ملتی جلتی ہے ۔
ابھی میں اپنی کھوڈ سے باہر نکلا ہی تھا کہ اک عورت کچن میں کھانا بنا رہی تھی ۔ مجھے دیکھ کر وہ اتنے زور سے چلائی کہ اسکے ہاتھ سے ڈوئی گر گئی اور سیدھی میرے سر پر آلگی جس کی وجہ سے میرا سر پھٹ گیا
۔
