یہ دل یہ پاگل دل میرا، کیوں بجھ گیا ! آوارگی
اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا ؟ آوارگی
کل شب مجھے بے شکل کی، آواز نے چونکا دیا
میں نے کہا! تُو کون ہے؟ اُس نے کہا ! آوارگی
اک اجنبی جھونکے نے جب، پوچھا میرے غم کا سبب
صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا ! آوارگی
یہ درد کی تنہائیاں، یہ دشت کا ویراں سفر
ہم لوگ تو اُکتا گئے، اپنی سُنا ! آوارگی
کل رات تنہا چاند کو، دیکھا تھا میں نے خواب میں
محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا ! آوارگی
محسن نقوی
bht khoob
wah bht khoob ...!
mera siggy koun uraa le gaya....
'AWE-SOME' choice...![]()