Results 1 to 2 of 2

Thread: Mohabbat Aik Nazm ~ 22 June 2018

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,431
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Thanked
    1729
    Rep Power
    21474976

    candel Mohabbat Aik Nazm ~ 22 June 2018

    "قربت مرگ میں محبت"
    .
    میں نے سنا ہے ..
    برگزیدہ ہستیوں سے میں نے سنا ہے کہ ..
    خدا کے نیک بندوں کے بدن کو مٹی نہیں کھاتی ..
    مٹی کو منا ہی ہے کے وو ان کو مٹی کر دے ..
    پر میں تو نیک بندوں میں شامل نہیں ہوں ..
    میں تو گناہوں اور خواہشوں کے گرداب میں گھومتی ہوں ..
    تو مٹی میرے ساتھ کیا سلوک کرے گی ..
    مجھے کھا جاے گی ..
    ملیا میٹ کر دے گی ..
    اپنے ساتھ مٹی کر لے گی ..
    تو اسے کیا ملے گا ؟ ..کچھ بھی نہیں .. ناآسودگی اور پیاس کے سوا کچھ بھی نہیں ..!
    مٹی کے بوجھ تلے..
    کیڑوں کو اپنے بدن پر رینگتے ھوے..
    میں صرف یہ کہوں گی ...ٹھہرو ...
    قربت مرگ میں مجھے محبّت ملی تھی ..
    میری تمام تر آلایشوں اور ناپاکیوں کے باوجود ' مجھے ملی تھی ..
    اور اس نے مجھے پوتر کر دیا ہے ..
    تم ..اے مٹی ..مجھے ریزہ ریزہ کر کے اپنے آپ میں شامل کر لو تو بھی ..
    میں فنا نہیں ہو سکتی ..
    کیوںکے یس محبّت نے مجھے برگزیدہ کر دیا ہے ..
    میں ڈوبتے سورج کے زرد تھال کو دیکھتی اور اسے بیان کرتی تھی ..
    اور وہ میرے چہرے پے جھکا مجھے سنتا تھا ..
    اور میں کھلی آنکھوں سے اس کے بدن کے پار ..پرے..
    کھڑکی کی چوکھٹ پر اٹکے سورج کو بیان کرتی تھی ..
    یہ میرے آخری لمحے تھے ..
    آخری سانس تھے ..
    تو اے مٹی ..تو مجھے ملیا میٹ نہیں کر سکتی ..
    مجھے اپنے آپ میں مٹی نہیں کر سکتی ..
    تو مجھے کھا نہیں سکتی ..فنا نہیں کر سکتی ..
    یس لئے کے ..
    میں بھی نیک بندوں میں سے ہوں ..
    برگزیدہ ہوں
    .
    مستنصر حسین تارڑ

  2. The Following User Says Thank You to naz For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: Mohabbat Aik Nazm ~ 22 June 2018

    Bahot khoob waaaah waah...


    30abdx0 - Mohabbat Aik Nazm ~ 22  June 2018
    mera siggy koun uraa le gaya....

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •