فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ بات خاصی حيران کن ہے کہ اب بھی ايسے راۓ دہندگان موجود ہيں جو افغانستان ميں دہشت گرد گروہوں کی مکروہ کاروائيوں کو بہادری سے تعبير کرتے ہيں اور عام شہريوں کے خلاف بلا تفريق بربريت اور مظالم کو عظيم کاميابی
قرار دينے پر بضد ہیں۔
اس تاويل کو درست تناظر ميں سمجھنے کے ليے ايک حاليہ رپورٹ کا لنک پيش ہے جس ميں ان معصوم بچوں کا حوالہ ديا گيا ہے جنھيں يہ بے رحم دہشت گرد اغوا کر کے خود کش حملہ آور بننے کی ترغيب ديتے ہيں اور پھر انھی افغان شہريوں کے خلاف استعمال کرتے ہيں جن کے بارے ميں يہ دہشت گرد دعوی کرتے ہيں کہ ان کی تمام تر "جدوجہد" کا مقصد "بيرونی حملہ آوروں" سے انھيں حفاظت اور نجات فراہم کرنا ہے۔
<font size="5">
کسی بھی قسم کی دليل يا تاويل بزدلی کے اس عمل پر پردہ ڈالنے کے ليے کافی نہيں ہے جس ميں کمسن بچوں کو بطور ہتھيار استعمال کر کے اس پر فخر کيا جا رہا ہے۔
يہ ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ افغانستان ميں طالبان کی حمايت کرنے والے جس مبينہ "کاميابی" پر فخر کرتے نہيں تھکتے اس کی بنياد تبائ و بربادی اور وہ شہری ہلاکتيں ہيں جو دہشت گردی کی جاری لہر اور ان افراد کی جانب سے خودکش دھماکوں کی مہم کا شاخسانہ ہے جنھيں نظرياتی طور پر برين واش کر کے يہ يقین دلا ديا گيا ہے کہ وہ ايک مقدس تحريک کے ليے اپنی جانيں قربان کر رہے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ