Results 1 to 3 of 3

Thread: آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا


    آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا
    ہے آنکھ کی پُتلی میں ۔۔ سمندر بھی اُسی کا

    تاریکیٔ شب ۔۔ صبح کا منظر ۔۔ بھی اُسی کا
    یہ لشکرِ ۔۔ مہر و مہ و اختر ۔۔۔ بھی اُسی کا

    جب چاہے فلک سر سے زمیں پاؤں سے چھینے
    چادر بھی اُسی کی ہے ۔۔ یہ بستر بھی اُسی کا

    مستور خزانے ہیں ۔۔ سمندر میں اُسی کے
    نکلے جو صدف سے وہ ہے گوہربھی اُسی کا

    دیکھیں تو کہیں کوئی مکاں اُس کا نہیں ہے
    ڈھونڈیں تو ہر اک دل میں ملے گھر بھی اُسی کا

    طوفاں میں کرے غرق کہ ساحل سے لگائے
    کشتی بھی اُسی کی ہے ۔۔ سمندر بھی اُسی کا

    سب مال و متاع اپنے حوالے ہیں اُسی کے
    یہ دل بھی اُسی کا ہے ، مرا سر بھی اُسی کا

    ہاتھوں میں اُسی کے ہیں دو عالم کی طنابیں
    یہ دورِ زماں ، عرصۂ محشر ۔۔۔ بھی اُسی کا


    ایمان قمرؔ ظاہر و باطن پہ ہے میرا
    اندر بھی اُسی کا مرا باہر بھی اُسی کا

    2gvsho3 - آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا

    jazak Allah


    30abdx0 - آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا

    رائے کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    2gvsho3 - آئینہ بھی ۔۔ آئینے میں منظر بھی اُسی کا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •