Results 1 to 3 of 3

Thread: جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں


    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں
    کہاں گئی وہ نیند کی شراب..... ڈھونڈتا ہوں میں

    مجھے نمک کی کان میں .... مٹھاس کی تلاش ہے
    وہ برف باریاں ہوئیں .. کہ پیاس خود ہی بجھ گئی


    برہنگی کے شہر میں ........ لباس کی تلاش ہے
    میں ساغروں کو کیا کروں کہ پیاس کی تلاش ہے

    گھرا ہوا ہے ابر مہتاب ....... ڈھونڈتا ہوں میں
    کہاں گئی وہ نیند کی شراب..... ڈھونڈتا ہوں میں

    جو رُک سکے تو روک دو ... یہ سیل رنگ و نور کا
    کھٹک رہی ہے ہر کرن .. نظر میں خار کی طرح


    میری نظر کو چاہیے ....... وہی چراغ طور کا
    چھپا دیا ہے تابشوں نے ...... آئینہ شعور کا

    نگاہِ شوق جل اٹھی حجاب ..... ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    یہ دھوپ زرد زرد سی ، یہ چاندنی دھواں دھواں
    یہ سرخ سرخ پھول ہے .... کہ زخم ہے بہار کے


    یہ طلعتیں بجھی بجھی ،..... یہ داغ داغ کہکشاں
    یہ اوس کی پھوارہے ....... کہ رو رہا ہے آسماں

    دل و نظر کے موتیوں کے آب .. ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    جو مرحلوں میں ساتھ تھے وہ منزلوں پہ چھُٹ گئے
    مگن تھا میں ... کہ پیار کے بہت سے گیت گاؤں گا


    جو رات میں لٹے نہ تھے وہ دوپہر میں لٹ گئے
    زبان گنگ ہوگئی .... گلے میں گیت گھٹ گئے

    کٹی ہوئی ہے اُنگلیاں رُباب .... ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    یہ کتنے پھول ... ٹوٹ کے بکھر گئے ... یہ کیا ہوا
    بڑھی جو تیز روشنی ... کہ چمک اُٹھی روش روش


    یہ کتنے پھول ... شاخچوں پہ مر گئے ... یہ کیا ہوا
    اگر لہو کے داغ بھی ..... اُبھر گئے ... یہ کیا ہوا

    انہیں چھپاؤں کس طرح نقاب .. ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    ​خوشا وہ دورِ بے خودی ...... کہ جستجوئے یار تھی
    کسی نے زہرِ غم دیا ......... تو مسکرا کے پی گئے


    جو درد بے سرورتھا ....... تو بے کلی قرار تھی
    تڑپ میں بھی سکوں نہ تھا خلش بھی سازگار تھی

    حیاتِ شوق کا وہی سراب ...... ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    نہ عشق با ادب رہا ، ........ نہ حسن میں حیا رہی
    قدم قدم کھلے ہوئے ہیں ... مکر و فن کے مدرسے


    ہوس کی دھوم دھام ہے ... نگر نگر .... گلی گلی
    مگر یہ میری سادگی .... تو دیکھیے کہ ... آج بھی

    وفا کی درسگاہوں کا نصاب ..... ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    بہت دنوں میں.... راستہ حریم ناز........ کا ملا
    میرے سفر کے ساتھیوں تم ہی سے پوچھتا ہوں میں


    مگر حریم ناز...... تک پہنچ گئے تو....... کیا ملا
    بتاؤ کیا ..... صنم ملے ..... بتاؤ کیا ...... خدا ملا

    جواب چاہئے مجھے جواب ..... ڈھونڈتا ہوں میں
    جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں
    2gvsho3 - جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    6406 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    awesome Share karne ka bht shukriya ..


    30abdx0 - جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

    رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - جنہیں سحر نگل گئی وہ خواب .... ڈھونڈتا ہوں میں

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •