Results 1 to 3 of 3

Thread: میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب


    میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

    بڑھا اور جس سے مِرا اِضطراب

    یہ دیکھا، کہ میں جا رہی ہوں کہیں

    اندھیرا ہے اور راہ مِلتی نہیں

    لرزتا تھا ڈر سے مِرا بال بال

    قدم کا تھا دہشت سے اُٹھنا محال

    جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھی

    تو دیکھا قطار ایک لڑکوں کی تھی

    زمرد سی پوشاک پہنے ہوئے

    دِیے سب کے ہاتھوں میں جلتے ہوئے

    وہ چپ چاپ تھے آگے پیچھے رَواں

    خُدا جانے، جانا تھا اُن کو کہاں

    اِسی سوچ میں تھی کہ، میرا پسر

    مجھے اُس جماعت میں آیا نظر

    وہ پیچھے تھا اور تیز چلتا نہ تھا

    دِیا اُس کے ہاتھوں میں جلتا نہ تھا

    کہا میں نے پہچان کر ، میری جاں!

    مجھے چھوڑ کر آ گئے تم کہاں

    جُدائی میں رہتی ہُوں میں بے قرار

    پروتی ہوں ہر روز اشکوں کے ہار

    نہ پروا ہماری ذرا تم نے کی

    گئے چھوڑ ، اچھی وفا تم نے کی

    جو بچے نے دیکھا مِرا پیچ و تاب

    دِیا اُس نے منہ پھیر کر یُوں جواب

    رُلاتی ہے تُجھ کو جُدائی مِری

    نہیں اِس میں کچُھ بھی بَھلائی مِری

    یہ کہہ کر وہ کچُھ دیر تک چپ رہا

    دِیا پھر دِکھا کر یہ کہنے لگا

    سمجھتی ہے تُو، ہو گیا کیا اِسے؟

    تِرے آنسوؤں نے بُجھایا اِسے

    2gvsho3 - میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

    awesome awesome ..


    30abdx0 - میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

    رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •