Results 1 to 3 of 3

Thread: یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے


    حیاتِ نو کا میں پیغام .... لے کے آیا ہوں
    جو بے بہا ہے وہ انعام .. لے کے آیا ہوں

    یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے
    پیام ِ حق کا تعلق ....... دل و نگاہ سے ہے

    کرشمہ دین کا یہ ہے .... دلوں کوجوڑا ہے
    غرورِ رنگ و نسب کے ... بتوں کو توڑا ہے

    جو چیز ہے یہاں مطلوب.. وہ ہے زادِ کمال
    عمل سے فخرِ عرب ، ہوگئے حبش کے بلالؓ

    امام بن کے پڑھائی ... صہیبؓ نے بھی نماز
    وہ رومی ہو کے صحابہؓ کی صف میں تھے ممتاز

    ​خدا ہے ایک، نبی ایک ہے کتاب بھی ایک
    ہے لا الہ کا ....... پیغام ِ انقلاب بھی ایک

    ہمارا قبلہ بھی ........ وقت ِ نماز واحد ہے
    کہ قبلہ رو دم سجدہ ...... ہر ایک عابد ہے

    ​نہیں مناسکِ حج میں بھی .. اختلاف وتضاد
    یہ اتحاد ِ بہم کا ..........سبق ہو ہم کو یاد

    جو اختلاف ہے فقہی ..... وہ تو فروعی ہے
    جو اصل چیز ہے ...... وہ پیروی ٔ نبوی ہے

    جو بند ہو کبھی ........ وہ بابِ اجتہاد نہیں
    اور اجتہاد کی کاوش بھی ..... ارتداد نہیں

    کبھی عجائبِ قرآں کا ........ اختتام نہیں
    کہ فیض بند ہو جس کا ...... یہ وہ کلام نہیں

    نہیں ہے دین میں .. اپنے پرائے کی تفریق
    کتاب و سنتِ نبوی سے اس کی ہے تصدیق

    جو دین اپنا ہے ..... وہ دیں ہے دینِ آفاقی
    روا نہیں ہے کبھی ..... دینِ حق میں ناچاقی

    پیام ِ ( و اعتصموا ) پر ....... عمل ہو گر اپنا
    قسم خدا کی رہے گا .......... بلند سر اپنا

    تم ایک ہوکے جو تھامو.... خدا کی رسی کو
    پھر اپنی مٹھی میں دیکھو گے ... باغ ِ ہستی کو


    یہ شاعری نہیں ... نغمہ ہے سازِ فطرتؔ کا
    عجیب تحفہ ہے ..... رنگ و جمال و نکہت کا

    2gvsho3 - یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    7635 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214771

    Default Re: یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے

    awesome awesome ..


    30abdx0 - یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,702
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5874
    Rep Power
    214777

    Default Re: یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے

    رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - یہ نکتہ مجھ پہ عیاں .... قول لا الہ سے ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •