حرز میں چرانے کا بیان
علی بن محمد، ابو اسامہ، ولید بن کثیر، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ قبیلہ مزینہ کے ایک مرد نے نبی سے پھلوں کے متعلق دریافت کیا آپ نے فرمایا جو خوشوں سے توڑ کر ساتھ لے جائے تو اس پر دگنی قیمت ہے اور جو جرین (کھجور خشک کرنے کی جگہ) سے لے جائے تو اس کا ہاتھ کٹے گا بشرطیکہ ڈھال کی قیمت کے برابر ہو اور اگر کچھ کھالے اور ساتھ اٹھائے نہیں تو اس پر کوئی سزا نہیں اس نے عرض کیا اگر بکری محفوظ ہو اس کا کیا حکم ہے اے اللہ کے رسول؟ فرمایا دگنی قیمت اور سزا بھی اور جو باڑے میں ہو تو اس کی جگہ سے ہاتھ کٹے گئے بشرطیکہ وہ ڈھال کی قیمت کے برابر ہو۔
سنن ابن ماجہ
jazak Allah khair
رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
Subhan Allah
Bohat umdah
Jazak Allah
Nice Sharing :-) Keep Sharing :-)