بچہ نائی کی دکان میں داخل ہوتا ہے . حجام گاہک سے سرگوشی کرتا ہے
”یہ دنیا کا بیوقوف ترین بچہ ہے دیکھو میں یہ ثابت کیے دیتا ہوں۔۔۔
حجام نے ایک ہاتھ پر ایک روپے کا نوٹ رکھا اور دوسرے ہاتھ پر 25 پیسے کا سکہ بچے کو آواز دی اور دونوں ہاتھ آگے کر دیئے
بچے نے 25 پیسے لیے اور چل دیا
حجام کہنے لگا: یہ ہر دفعہ ایسے ہی کرتا ہے
۔۔۔۔۔
گاہک باہر نکلتا ہے
آیس کریم کی دکان کے پاس اُسے وہی بچہ ملتا ہے
وہ اس سے پوچھتا ہے
تم ہر دفعہ25 پیسے کیوں اٹھاتے ہو ، روپیہ کیوں نہیں اُٹھاتے
بچہ کہتا ہے:وہ اس لیے کہ جس دن میں نے ایک روپے کا نوٹ اُٹھا لیا
اُس دن کھیل ختم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوقوف وہ ہے جواپنے آپ کو زیادہ عقلمند جانے۔۔۔
Bohat umdah
informative
Sec change kar lain
Nice Sharing :-) Keep Sharing :-)