Results 1 to 3 of 3

Thread: وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

    شمع اجالا.jpg

    وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
    اکِ روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں


    رحمت کی گھٹائیں پھیل گئیں افلاک کے گنبد گنبد پر
    وحدت کی تجلی کوند گئی آفاق کے سینا زاروں میں


    گرارض وسما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہو
    یہ رنگ نہ ہوں گلزاروں میں یہ نور نہ ہو سیاروں میں


    وہ جنس نہیں ایمان جسے لے آئیں دکانِ فلسفہ سے
    ڈھونڈے سے ملے گی عاقل کو یہ قرآں کے سیپاروں میں

    جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا
    وہ رازاک کملی والے نے بتلا دیا چند اشاروں میں


    جس میکدے کی ایک بوند سے بھی لب کج کلہوں کے تر نہ ہوئے
    ہیں آج بھی ہم بے مایہ گدا اس میکدے کے سرشاروں میں


    ہم حق کے علمبرداروں کا ہے اب بھی نرالا ٹھاٹ وہی
    بادل کی گرج تکبیروں میں بجلی کی تڑپ تلواروں میں


    ہیں کرنیں اک ہی مشعل کی ابوبکرؓ وعمرؓ، عثمانؓ، علیؐ
    ہم مرتبہ ہیں یارانِ نبی کچھ فرق نہیں ان چاروں میں
    2gvsho3 - وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

  4. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah
    ماشاءاللہ
    پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    2gvsho3 - وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں

  6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •