صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وہ بزمِ ناز میں اکثر جو مسکراتے ہیں
خوشی سے اہلِ وفا جھوم جھوم جاتے ہیں
ترے جمال کی رعنائیوں کا کیا کہنا
فلک پہ شمس و قمر، راہ بھول جاتے ہیں
اگر وہ دیکھ لیں شہ کے جمال کے جلوے
صحابہ نور کے پرتو سے جھلملاتے ہیں
تمہارے شہر کی یادیں ہمیں رلاتی ہیں
تمہاری یاد کے دل میں دیئے جَلاتے ہیں
دیارِ نور کا جلوہ سجا کے آنکھوں میں
تمہاری نعت کے اشعار گنگناتے ہیں
محب کہیں بھی ہوں تسکینِ روح و جاں کے لیۓ
تمہارے ذکر کی محفل سدا سجاتے ہیں
نگاہ دردِ غمِ ہجر سے چھلک جاۓ
تمھاری یاد کی خوشبو سے دل جِلاتے ہیں
تمہاری یاد سے غافل نہیں رہے اک دن
سرِ نیاز درِ ناز پر جھکاتے ہیں
دلوں کا چین درود و سلام ہے زینب
اسی سے راحت و تسکین لوگ پاتے ہیں
------
کلام سیدہ زینب سروری
wahhhh bht umda jazak Allah Khairen
mera siggy koun uraa le gaya....
Subhan Allah
Bohat umdah
Jazak Allah