Results 1 to 3 of 3

Thread: محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ آف ا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ آف ا

    محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ آف آنر
    a.jpg
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔

    پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا۔
    دورے پر آنے والے برادر ممالک کے سربراہان کو اس انداز میں خوش آمدید کہنا پاکستان اور پاک فضائیہ کی درخشاں روایت رہی ہے۔
    وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔انہوں نے فرداً فرداً تمام استقبال کیلئے آئے تمام میزبانوں سے پرجوش مصافحہ کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے، اس موقع پر محمد بن سلمان نے بچوں کا بوسا لیا اور مسکراتے ہوئے ان کے تحفے کو قبول کیا۔
    وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچایا جہاں انھیں پاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد جڑواں شہروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ شاہراہیں خیر مقدمی بینرز، سعودی اور پاکستانی پرچموں سے سجی ہوئی ہیں۔
    خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر آج پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ان کے شاہی ڈاکٹرز، سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی 7 طیاروں پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
    2gvsho3 - محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ آف ا

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6594 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ ا

    Wah
    Bohat umdah info
    tfs

  4. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ ا

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    Wah
    Bohat umdah info
    tfs
    پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ

    2gvsho3 - محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،21 توپوں کی سلامی،گارڈ آف ا

  6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •