سمارٹ فونز،میوزک آلات سے 1 ارب افراد کی سماعت کو خطرہ
a.jpg
عالمی ادارے کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سمارٹ فون اور میوزک انسٹرومنٹس کے بڑے پیمانے پر استعمال سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ نوجوانوں کی سماعت کو خطرہ ہے ۔
نیویارک(نیٹ نیوز)رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کی سماعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے ، کیونکہ وہ سمارٹ فونز اور موسیقی کے دوسرے آلات کا استعمال نہ صرف کثرت سے کرتے ہیں بلکہ انہیں بہت اونچی آواز میں سنتے ہیں۔ اونچی آواز میں موسیقی سننے والوں کی آدھی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی عمریں 12 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس وقت دنیا بھر میں کل آبادی کا 5 فیصد یعنی ساڑھے 46 کروڑ سے زیادہ افراد بہرے پن کا شکار ہیں جن میں ساڑھے 3 کروڑ بچے ہیں۔