سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
a.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزرا سمیت اہم شخصیات نے معزز مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان صدر سے رخصت کیا۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات نے معزز مہمان کو الوداع کہا.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کابینہ ارکان سے الوداعی مصافحہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور معزز مہمان کو نور خان ایئربیس پہنچایا۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےاعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔
a.jpg
معزز مہمان کے اعزاز میں آرمی بینڈ کا خصوصی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خوشگوار غیر رسمی بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایون صدر پہنچے۔ انھیں گھڑ سوار دستے کے ساتھ خصوصی بگھی میں لایا گیا۔ مخصوص لباس میں ملبوس گھڑ سوار مسلح افواج کا چاق وچوبند دستہ خصوصی بگھی میں معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس سے لے کر روانہ ہوا۔
ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے، جہاں وزیراعظم عمران خان خوش نظر آئے وہیں ولی عہد محمد بن سلمان کے چہرے پر بھی مسرت و شادمانی جھلکتی نظر آئی۔
ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت نے معزز مہان کو خوش آمدید کہا اور گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ معزز مہمان کو خوش آمدید کہنے والوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی شامل تھے۔
a.jpg
ادھر وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل اصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کو تحائف پیش کئے جن میں محمد بن سلمان کا پنسل سے بنایا پورٹریٹ اور گولڈ پلیٹڈ بندوق شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بندوق خصوصی طور پر آرڈننس فیکٹریز واہ سے تیار کرائی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے 10 رکنی وفد میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیر مملکت علی محمد خان، حکومتی ارکان عامر ڈوگر، شبلی فراز، اعظم سواتی اور اورنگزیب اورکزئی شامل تھے۔ اپوزیشن کی نمائندگی مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق اور مشاہد اللہ خان نے کی، پیپلزپارٹی کی شیری رحمان خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔

king3 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
معزز مہمان کے اعزاز میں آرمی بینڈ کا خصوصی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خوشگوار غیر رسمی بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایون صدر پہنچے۔ انھیں گھڑ سوار دستے کے ساتھ خصوصی بگھی میں لایا گیا۔ مخصوص لباس میں ملبوس گھڑ سوار مسلح افواج کا چاق وچوبند دستہ خصوصی بگھی میں معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس سے لے کر روانہ ہوا۔
king4 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے، جہاں وزیراعظم عمران خان خوش نظر آئے وہیں ولی عہد محمد بن سلمان کے چہرے پر بھی مسرت و شادمانی جھلکتی نظر آئی۔
ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت نے معزز مہان کو خوش آمدید کہا اور گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ معزز مہمان کو خوش آمدید کہنے والوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی شامل تھے۔
king5 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
ادھر وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل اصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
king6 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کو تحائف پیش کئے جن میں محمد بن سلمان کا پنسل سے بنایا پورٹریٹ اور گولڈ پلیٹڈ بندوق شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بندوق خصوصی طور پر آرڈننس فیکٹریز واہ سے تیار کرائی ہے۔
King7 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے 10 رکنی وفد میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیر مملکت علی محمد خان، حکومتی ارکان عامر ڈوگر، شبلی فراز، اعظم سواتی اور اورنگزیب اورکزئی شامل تھے۔ اپوزیشن کی نمائندگی مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق اور مشاہد اللہ خان نے کی، پیپلزپارٹی کی شیری رحمان خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔
King8 - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان الوداع
نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور فواد چودھری سمیت اہم شخصیات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو رخصت کیا۔ معزز مہمان نے فرداً فرداً تمام میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ پرجوش مصافحہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کوروانگی سے قبل گلے لگایا۔