ٹیکس دہندگان کی لسٹ، ٹاپ 5 میں شاہد خاقان بھی شامل
a.jpg

وزیراعظم عمران خان نے آج ٹیکس دینے والی شخصیات کو دعوت دی، ان ٹاپ 5 میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پانچواں نمبر ہے۔ پہلے پچاس ٹیکس ادا کرنے والوں میں اسلام آباد سے شاہد خاقان واحد رکن ہیں۔
a.jpg
ذرائع کے مطابق دعوت کے باوجود شاہد خاقان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں آئے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک سال میں 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے وزیراعظم سے سرٹیفکیٹ نہیں لے سکتا جو خود ٹیکس نہ دیتا ہو۔