'اچھا ہوتا جنرل بپن پاکستانی سپہ سالار کے امن وژن کو بھی فالو کرتے'
a.jpg

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل بپن راوت کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن علاقائی امن اور ترقی کا ہے، اچھا ہوتا کہ بھارتی آرمی چیف پاکستانی سپہ سالار اور ان کے امن وژن کو فالو کرتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں، اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن وژن کو بھی فالو کرتے، بھارت کو پاکستان کیساتھ دشمنی کوترک کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب بھارتی آرمی چیف سے پاکستانی آرمی چیف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو پوری طرح فالو کرتا ہوں۔ وہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں ،میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں، میں اُن کو ہر انداز میں فالو کرتا ہوں۔