آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف
a.jpg
آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کی تفتیش جاری ہے جبکہ نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ جنہیں دبئی سے واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گلزار احمد نے سراج درانی کی بیٹی کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپےمنتقل کیے، کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے۔
ذرائع کے مطابق گلزار احمد کو دبئی سے واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی ہے۔