کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف
a.jpg
شارجہ: (ویب ڈیسک) شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل 37 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین نے 37 رنز سے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور عمر خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ناقابلِ شکست ٹیم بن کر ابھری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور ان میں لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز تین میچ ہارنے اور ایک میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف دو ہے۔ کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کی واحد فتح ملتان سلطانز کے خلاف تھی۔ کراچی کنگز تین میچ ہارنے اور ایک میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔