بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی عائد،وفاقی وزیراطلاعات
a.jpg
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینما مالکان نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا ہے، پاکستان میں اب کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔

وزیر اطلاعات کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیمرا سے بھی بھارتی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا کہا ہے۔
a.jpg
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بے سرو پا بیانات سامنے آتے رپے ہیں۔ اسی تناظر میں انڈیا کی سینما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر تمام عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح کیے جانے والے فضائی حملے پر پاکستان شوبز اسٹارز نے نا صرف حملے کی مذمت کی ہے بلکہ بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے اس حملے کی تعریف اور جنگ کا پرچار کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔