سٹیفانوس نے مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
a.jpg
یونان کے ٹینس سٹار نے فائنل میں قازقستان کے میخائل کو شکست دی

پیرس (سپورٹس ڈیسک)یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں قازقستان کے میخائل کو شکست دی۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے قازقستان کے میخائل کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(7-5) سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ علاوہ ازیں مالدووا کے راڈو ایلبٹ نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں برطانیہ کے ڈین ایونز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔