دبئی ٹینس چیمپئن شپس:راجر فیڈرر کی لاسٹ ایٹ میں رسائی
a.jpg
فرنینڈو ورڈاسکو کیخلاف کامیابی یقینی بنائی،مونفلس اور سٹسیپاس بھی کامیاب

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)دبئی ٹینس چیمپئن شپس میں سوئس پلیئر راجر فیڈرر نے اسپینش حریف فرنینڈو ورڈاسکو کیخلاف چھ،تین،تین،چھ اور چھ،تین سے کامیابی کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اپنے حریفوں کو مات دے کر یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی، کولمبیا کے ریکارڈس بیرانکس،ہنگری کے مارٹن فکسووکس، پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز، کروشیا کے بورنا کورچ اور فرانس کے گیل مونفلس بھی پہنچ گئے ہیں۔اکاپولکو میں جاری میکسیکن اوپن میں ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی کے میسچا زویریو کو چھ،تین کے یکساں اسکور سے مات دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جبکہ ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر،فیلیسیانو لوپیز، امریکا کے میکنزی میکڈانلڈ،سام کوئیری اور نمبر تین سیڈ جان آئزنر، نمبر پانچ سیڈ آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار اور نک کیرگیوس،نمبر چار سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین، برطانیہ کے کیمرون نوری اور نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو بھی پہلا پڑاؤ پار کر گئے ۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں نمبر پانچ سیڈ امریکا کی صوفیہ کینن، روس کی ورورا فلنک، بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا،کینیڈا کی بیانکا آندریسکو،امریکا کی کرسٹینا میک ہالے ،نمبر آٹھ سیڈ برطانیہ کی جوہانا کونٹا،نمبر سات سیڈ چین کی سائی سائی زینگ، ٹاپ سیڈ امریکا کی سلون اسٹیفنز،نمبر چار سیڈ رومانیہ کی میہائیلا بوزرنیسکو،ہنگری کی ٹائمی بابوس اور جرمنی کی ٹاٹیانا ماریہ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں۔برازیل اوپن اور اوریکل چیلنجرز سیریز میں بھی پہلے راؤنڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔