Results 1 to 1 of 1

Thread: کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل، بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Thumbs up کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل، بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا

    کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل، بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا
    بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی ائیر اتاشی بھی ابھینندن کے ہمراہ بھارتی چلے گئے۔


    بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے خصوصی کمانڈوز کے دستے تعینات کیے گئے تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈین ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی اور روانگی سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ اور ایئر اتاشی گروپ کیپٹن جے ٹی کریاں سفری دستاویزات کے ساتھ لاہور میں موجود رہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو گزشتہ ماہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پاکستانی فضائیہ نے پہلے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار اہداف کو نشانہ بنایا، پھر پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے دو انڈین طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا گیا تھا۔اپنے وطن روانگی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھینندن نے پاکستانی حکام سے الوداعی ملاقات کی اور کہا کہ مجھ سے پاکستان نے بہت اچھا سلوک برتا۔ میں مانتا ہوں کشیدگی کم ہونی چاہیے، یہاں یہ بات محسوس کی کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان سے امن کی سوچ کو لے کر بھارت جا رہا ہوں۔

    Last edited by intelligent086; 02-03-2019 at 12:20 AM.
    2gvsho3 - کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل، بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •