پاکستان کی سکھ کمیونٹی نے بھی بھارت کو امن کا پیغام دیدیا
پشاور: (دنیا نیوز) سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، اگر جارحیت کی گئی تو پاکستان پر جان نچھاور کر دیں گے۔

خیبر میں پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹیڈی بازار میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بھارت کو امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہیں، اگر بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھتا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا، ہر سکھ دھرتی کا سپاہی ہے اور ملک کیلئے جان دینے کو تیار ہے۔