ویمنزکرکٹ : انگلینڈ نے بھارت کو ہرادیا
انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ویمنز ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ،صفر سے جیت لی۔

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آٹھ وکٹوں پر 205رنز بنائے ۔ سمرتی مندھانا 66اور پونم راوت 56رنز پر نمایاں رہیں۔ کیتھرین برنٹ نے پانچ وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں عبور کر لیا۔ ڈینیئل ویاٹ56 اور کپتان ہیتھر نائٹ47 رنز بنا سکیں۔ جھولن گوسوامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔