پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

480710 36284036 - پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شک

دبئی (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔122کاہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4وکٹوں پر عبور کرلیا۔ملتان سلطانزکا پلے آف مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر شعیب الیون کو بیٹنگ کی دعوت دینا درست ثابت ہوا۔ملتان کی پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ملتان کے آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ جانسن چارلس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوائن براوو اور سہیل تنویر نے 3 3 سلطانز ٹھکانے لگائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے فتح میں٘ 33 رنز کا حصہ ڈالا ، رلی روسو 35 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور احمد شہزاد نے ناقابل شکست 28 رنز کی اننیگ کھیلی شاہد آفریدی نے 2 گلیڈی ایٹرز کو آوٹ کیا۔