Results 1 to 3 of 3

Thread: نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی


    کہاں میں کہاں مدحِ ذاتِ گرامی
    نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی
    پسینے پسینے ہوا جا رہا ہوں
    کہاں یہ زباں اور کہاں نامِ نامی

    سلام اس شہنشاہ ِہر دو سرا پر
    درود اس امامِ صفِ انبیاء پر
    پیامی تو بے شک سبھی محترم ہیں
    مگر اﷲ اﷲ خصوصی پیامی

    فلک سے زمیں تک ہے جشنِ چراغاں
    کہ تشریف لاتے ہیں شاہِ رسولاں
    خوشا جلوہِ ماہتابِ مجسّم
    زہے آمدِ آفتاب تمامی

    کوئی ایسا ہادی دکھادے تو جانیں
    کوئی ایسا محسن بتا دے تو جانیں
    کبھی دوستوں پر نظر احتسابی
    کبھی دشمنوں سے بھی شیریں کلامی

    اطاعت کے اقرار بھی ہر قدم پر
    شفاعت کا اقرار بھی ہر نظر میں
    اصولًا خطاؤں پہ تنبیہ لیکن
    مزاجاً خطا کار بندوں کے حامی

    یہ آنسو جو آنکھوں سے میری رواں ہیں
    عطائے شہنشاہ ِکون و مکاں ہیں
    مجھے مل گیا جامِ صہبائے کوثر
    میرے کام آئی میری تشنہ کامی

    فقیروں کو کیا کام طبل و عَلم سے
    گداؤں کو کیا فکر جاہ و حشم کی
    عباؤں قباؤں کا میں کیا کروں گا
    عطا ہو گیا مجھ کو تاجِ غلامی

    انہیں صدقِ دل سے بُلا کے تو دیکھو
    ندامت کے آنسو بہا کے تو دیکھو
    لیے جاؤ عُقبٰی میں نامِ محمدؐ
    شفاعت کا ضامن ہے اسمِ گرامی


    2gvsho3 - نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی

  2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Thanked
    3026
    Rep Power
    214772

    Default Re: نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی

    Bht khubsurat .bht umda.....Jazak Allah Khair
    Khush rahiye....Ameen


    30abdx0 - نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی
    mera siggy koun uraa le gaya....

  4. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: نہ سعدی نہ رومی نہ قدسی نہ جامی

    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •