ﷺ
حالِ دل کس کو سناوں آپ کے ہوتے ہوئے
اور دَر پہ کس کے جاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میرے تو سب کچھ ہی آقاﷺ آپ ہیں صرف آپ ہیں
اور لو کس سے لگاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میرے دکھ کو اور کوئی چارہ گر سمجھے گا کیا
زخمِ دل کس کو دکھاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میں کسی حاتم کے آگے اک سوالی کی طرح
ہاتھ کیوں پھیلانے جاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میرے تو دکھ درد کے واحد مسیحا آپ ہیں
اور میں کس کو بلاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میں بہت شرمندہ ہوں اپنے گناہوں پر مگر
یہ حقیقت کیوں چھپاوں آپ کے ہوتے ہوئے
جو ستم مجھ پر ہوئے ہیں وقت کے ہاتھوں حضورﷺ
اور میں کس کو بتاوں آپ کے ہوتے ہوئے
میرے لہجے کی تڑپ کو اور پہچانے گا کون
نعت کس کو جا سناوں آپ کے ہوتے ہوئے
آپ کا اقبال میرے ساتھ ہے تو فکر کیا
رنجِ محشر کیوں اٹھاوں آپ کے ہوتے ہوئے