انگلش فٹبال پریمیئرلیگ،دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کا پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر
1396123 47807331 - انگلش فٹبال پریمیئرلیگ،دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کا پوائنٹس ٹیبل پر
انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 29ویں میچ ویک میں دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نے بورنے ماؤتھ کو 1-0سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پردوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 29ویں میچ ویک میں دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نے بورنے ماؤتھ کو 1-0سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پردوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔برائٹون اینڈ ہوو البائن نے ہڈرس فیلڈٹاؤن کو 1-0سے مات دی ۔کرسٹل پیلس نے برنلے کو 3-1سے قابو کرلیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے ساؤتھمپٹن کو 2کے مقابلے میں 3گول سے ہرادیا۔وولور ہمپٹن وانڈررز نے کارڈف سٹی کو 2-0سے دھول چٹائی ۔ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-0سے زیرکرلیا ۔