خاتون پوز دیتے ہوئے برفانی تودے کے ساتھ بہہ گئیں
1395982 63531628 - خاتون پوز دیتے ہوئے برفانی تودے کے ساتھ بہہ گئیں
ذرا سوچیں کہ آپ برف پر تصویرکیلئے پوز بنارہے ہوں اور وہ برفانی تودہ اچانک بہنا شروع ہوجائے جس سے سمندر میں کھونے کا خطرہ بڑھ جائے تو پھر کیا ہوگا؟۔

رکجاوک (نیٹ نیوز)ایسا ہی کچھ ایک امریکی خاتون کے ساتھ آئس لینڈ میں ہوا جو ایک آئس برگ پر تصویر کیلئے پوز بنارہی تھیں کہ اچانک ایک بڑی لہر کے نتیجے میں وہ تودہ بہنا شروع ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون جوڈتھ سٹرینگ اور ان کابیٹا جنوب مشرقی آئس لینڈ میں چھٹیاں منا رہے تھے اور خاتون آئس برگ پر چڑھ کر تصاویر بنوانے لگیں۔ جو ڈتھ سٹرینگ نے بتایا تو دے کی ساخت ایسی تھی جس پر بیٹھنا آسان تھا اور میرا خیال تھا کہ یہ دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا۔ جو ڈتھ کے بیٹے نے ایک اچھی تصویر بھی لے لی تھی جب بڑی لہر آئس برگ سے ٹکرائی اورتودہ سمندر میں بہنا شروع ہو گیا۔ خاتون کے مطابق جب میں تودے پر بیٹھ گئی اور پوز دینے لگی تو ایک لہر آتی دکھائی دی، ایک بہت بڑی لہر، جس کے بعد میں پھسلنا شروع ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اس جگہ ایک بوٹ کیپٹن رینڈی لوکانٹ موجود تھے جنہوں نے یہ واقعہ دیکھ کر سمندر میں چھلانگ لگائی اور خاتون کی زندگی کو بچاکر ساحل پر لے آئے ۔