Results 1 to 2 of 2

Thread: مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    22,474
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5871
    Rep Power
    214777

    candel مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال

    مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال
    23041 53352763 - مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال
    محمد اقبال
    مارٹن لوتھرکنگ جونیئر اٹلانٹا، جارجیا میں 15 جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ وہ افریقی امریکیوں کے حقوق کی تحریک کے انتہائی اہم رہنما تھے۔ وہ خود نسل پرستی کا شکار رہے۔ انہوں نے سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے پورے ریاست ہائے امریکا متحدہ میں دورے کیے، تقاریر کیں اور سیاہ فاموں کو متحرک کیا۔ 1964ء میں انہیں امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔ ان کے چند اقوال یہ ہیں۔ ٭ یہ کہنا کافی نہیں کہ ہمیں جنگ نہیں کرنی چاہیے۔ امن سے پیار اور اس کے لیے قربانی بھی بہت ضروری ہے۔ ٭ ستارے صرف تاریکی میں نظر آتے ہیں۔ ٭ میں نے محبت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نفرت کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ٭ جو فرد کسی مقصد کے لیے مر نہیں سکتا وہ زندہ رہنے کے لیے موزوں نہیں۔ ٭ ہماری زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہوتی ہے جب اہم معاملات پر ہم خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ ٭ معاف کرنا وقتی عمل نہیں، مستقل رویہ ہے۔ ٭ ہم تاریخ بناتے ہیں، مگر تاریخ بھی ہمیں بناتی ہے۔ ٭ ذہانت کے ساتھ کردار… یہی تعلیم کا حقیقی مقصد ہے۔ جھوٹ زندہ نہیں رہ سکتا۔ ٭ محبت ہی وہ طاقت ہے جو دشمنی کو دوستی میں بدل سکتی ہے۔ ٭ جو معاف کرنے کے قابل نہیں وہ محبت کرنے کے بھی قابل نہیں۔

    2gvsho3 - مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    7685 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: مارٹن لوتھرکنگ کے اقوال

    Wah
    Bohat umdah
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •